دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزارت امور کشمیر حاکمانہ مزاج بدلے
سعید الرحمن صدیقی
سعید الرحمن صدیقی
آزاد جموں و کشمیر کا موجودہ علاقہ کسی نے ہمیں خیرات میں نہیں دیا بلکہ یہاں کے عوام نے اپنے زور بازوسے اس ڈوگرہ سے آذاد کروایا ہے جس ڈوگرہ نے ریاست جموں و کشمیر کا چپہ چپہ رقم دیکر خریدا تھا کشمیریوں نے اس قابض ڈوگرہ سے بندوق کے زور پر یہ علاقہ حاصل کیا جدوجہد آذادی میں قبائیلی پرائیوٹ مجاھدین نے مقامی کشمیریوں کی مدد کی آذادی حاصل کرنے کے بعد یہاں کے عوام نے پاکستانی فوج کو یہاں کا دفاعی انتظام خود دیکر عارضی طور پر اپنی تقدیر پاکستان سے وابستہ کی یہ وابستگی مستقل بنیادوں پر تب ہی ہوگی جب پوری ریاست جموں و کشمیر کے عوام کو آقوام متحدہ کی قرار دادوں کے ذریعے رائے شماری سے اپنی تقدیر پاکستان سے وابستہ کرنے کا موقع ملے گا ۔
یہ بات واضح ہونی چاہئے کہ یہ خطئہ جسے آذاد جموں و کشمیر کہا جاتا ہے یہ کسی کا احسان نہیں بلکہ مقامی کشمیریوں کی جدوجہد کا ہی ثمر ہے اس تاریخی حقیقت کا یہاں اقا کا مائینڈ سیٹ لیکر اس خطے کے حقوق پر شب خون مارنے والوں کو اچھی طرح ادراک ہونا چاہئے تاریخ میں مذید الجھے بغیر اب اصل موضوع کی طرف اوں گا اسلام آباد کے ایوانوں سے اٹھنے والی آواز گو کہ درپردہ ہی سہی لیکن اسکی بازگشت مظفرآباد میں مجوزہ پندہویں آئینی ترمیم کے لئے کمیٹیوں کے قیام کے ڈرافٹ کی شکل میں خوب سنی جا رہی ہے اب تک مجوزہ ترمیم کے سامنے آنے والے خدوخال گو کہ غیر مصدقہ ہیں لیکن انتہائی تشویش ناک بلکہ خطرناک ہیں جن میں تیرہویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں مالیاتی و انتظامی اختیارات کا خاتمہ اور آذاد کشمیر کو صوبائی سٹیٹس کی طرف لے جانا شامل ہے۔ آ
ذاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں وزیر اعظم پاکستان شاھد خاقان عباسی کے دور حکومت میں آئینی ترمیم لائی گئی تھی جس میں آذاد کشمیر کے وسائل کو جونک کی طرح چوسنے والے آزاد کشمیر کے عوام کو غیر جوابدہ ادارے کشمیر کونسل کے اختیارات براہ راست آذاد کشمیر حکومت کو دے دئیے گئے تھے اس وقت آذاد کشمیر کے پیسے سے رنگے ہوئے غیر جوابدہ ادارے کشمیر کونسل کے اختیارات سے دست برداری کوئی آسان کام نہیں تھا لیکن وزیر اعظم پاکستان نے چیئر مین کشمیر کونسل کے اختیارات سرنڈر کرتے ہوئے آذاد کشمیر کے عوام کا ان کے وسائل پر حق تسلیم کیا آذاد کشمیر کے ٹیکس وصولی کا اختیار ملا آذاد کشمیر کی گورنس بااختیار ہوئی جس پر شاھد خاقان عباس کا نام تاریخ میں ہمیشہ ذندہ رہے گا۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ مسلم لیگ ن نے راجہ فاروق حیدر خان کی سربراہی میں اس آئینی ترمیم کے لئے بہت محنت کی تھی اللہ نے یہ کریڈٹ فاروق حیدر خان کو دینا تھا حکومت آذاد کشمیر پر شدید دبائو بھی رہا۔ اسوقت کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری فرحت علی میر تیریویں ترمیم کے بیوروکریسی میں ماسٹر مائنڈ تھے انہوں نے اس وقت کے چیف سیکرٹری سے اختیارات کی جنگ بہت بہادری سے لڑی ان لینڈ ریونیو پر سختی سے پہرہ دیا اور چیف سیکرٹری کو باوجود سخت کوشش کے حاصل شدہ اختیارات نہیں لینے دئیے اگر فرحت علی میر تھوڑے بھی کمزور پڑتے تو یہ اختیار عملا آذاد کشمیر کی بیوروکریسی کبھی نہ لے پاتے جو اس وقت فی الواقع شدید دباو میں تھی بہت کم لوگوں کو ایسی باتیں یاد رہتی ہیں وقت گزر گیا لیکن تاریخ میں فرحت علی میر کا نام بھی آذاد کشمیر کے عوام کے حقوق کے پہرداد کے طور پر لکھا جا چکا ہے۔
آذاد کشمیر کے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ر منظور گیلانی نے اس متنازعہ خط کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کشمیر کونسل کے مخصوص مافیا کا بچگانہ پن قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ آذاد کشمیر کو صوبائی اختیار آئیں پاکستان کی دفعہ 1 میں ترمیم سے ہوگا جس،میں بقول انکے آذاد کشمیر کو مذید حقوق ملیں گے نہ کہ پندہویں آئینی ترمیم کی طرح حقوق چھیننے کی مشق کی جائے گی تیرہویں آئینی ترمیم میں آذاد کشمیر کے اختیارات ختم کرنے کی یہ کوشش پہلی بار نہیں ہوئی وزرات امور کشمیر اور کشمیر کونسل کے مخصوص مافیا کی رالیں شروع سے ہی آذاد کشمیر کے پیسے پر ٹپکتی رہیں کیوں کہ یہ لت نہیں خود آذاد کشمیر کے حکمرانوں نے ڈالی تھی۔
15ویں آئینی ترمیم کے لئے خط وکتابت فاروق حیدر دور میں بھی ہوتی رہی جسے مسلم لیگ ن کی کابینہ نے مسترد کر دیا تھا اب کی بار ہونے والی خط وکتابت کو آذاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے مسترد کرتے ہوئے واضح کہا ہے کہ انکی حکومت کسی صورت یہ آئینی ترمیم ہونے دے گی ۔چئیرمین کشمیر کونسل گوکہ ن لیگ کے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف ہیں لیکن آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے نومنتخب صدر شاہ غلام قادر، سیکرٹری جنرل چودھری طارق فاروق پریس کانفرنس میں مجوزہ آئینی ترمیم کی شدت سے مخالفت کر چکے ہیں۔ انہوں نے ان ترمیم پر مذاحمت کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 15ویں آئینی ترمیم کی بات ہو رہی ہے۔ تیرہویں ترمیم کو اتفاق رائے سے ن لیگ نے منظور کیا اسکا دفاع کریں گے، آذاد کشمیر کے عوام کو اس اتنی ترمیم کے ذریعے جو حقوق ملے ہیں وہ کم نہیں ہونے دیں گے ابھی کوئی مسودہ آیا ہی نہیں ابھی صرف کمیٹی کی بات ہوئی ہے، وزیر امور کشمیر قمر زمان قائرہ سے بات ہوئی ہے انہوں نے واضح طور پر ہمیں یقین دلایا ہے کہ اگر سب نے اتفاق کیا ہم آگے چلیں گے۔ سنٹرل پریس کلب میں ہونے والی اس پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے نومنتخب صدر شاہ غلام قادر، سیکرٹری جنرل چودھری طارق فاروق کے علاوہ مسلم لیگ ن کی آذاد کشمیر میں ٹاپ قیادت ،چودھری سعید بیرسٹر افتخار گیلانی ، نورین عارف، کرنل وقار راجہ صدیق، مصطفے بشیر شوکت شاہ راجہ قیوم پریس کانفرنس میں انکے ساتھ تھے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ پندہویں آئینی ترمیم کے معاملہ میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کیا موقف اختیار کرتی ہے بلخصوص ایسے وقت میں جبکہ وزیر امور کشمیر کا تعلق بھی پیپلز پارٹی سے ہو آذاد کشمیر کی سیاحت کے حوالے سے مجوزہ ٹورزم اتھارٹی پر تنقید کرتے ہوئے آذاد کشمیر کے سب سے بڑے سیاحتی علاقے وادی نیلم سے منتخب رکن اسمبلی اور ن لیگ آذاد کشمیر کے سربراہ شاہ غلام قادر نے فوج کے لوگوں کی ٹورزم اتھارٹی میں شمولیت کا ذکر کئے بغیر کہا کہ ایسی متنازعہ اتھارٹی بنا کراس میں مخصوص لوگ ڈالے گئے ہیں جس سے جنگلات کا صفایا ہوجائے گا ، اسمبلی کے اندر باہر اسکی مذمت اور مخالفت کریں گے۔ آذاد کشمیر کے عوام کو خون چوسنے کی عادی کشمیر کونسل کی مفت کی روٹیاں توڑنے والے چند سفید ہاتھیوں نے وزیر امور کشمیر کے ذریعے چئیر مین کونسل وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ مل کر ایک بار پھر آزاد کشمیر کے عوام کے اربوں روپے سالانہ ڈکارنا چاہتے ہیں۔ وہ مالی اختیار جو تیرھویں ترمیم کے ذریعے آزاد کشمیر کو حاصل ہونے ،آزاد کشمیر کے اختیارات میں اضافہ کیا تھا۔ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرد راجہ فاروق حیدر خان نے تیرہویں ترمیم کے لئے جو کردار ادا کیا اسکی اپنے پرائے سب تعریف کرتے ہیں وزیر اعظم آذاد کشمیر سردار تنویر الیاس آذاد کشمیر کے عوام کا خون چوسنے والی اس مجوزہ آئینی ترمیم کی ابھی تک مخالفت کر رہے ہیں۔ اگر وہ اور انکی حکومت اس معاملے میں ڈٹی رہی تو انکا نام آذاد کشمیر کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا آفسوس اس بات کا ہے کہ آذاد کشمیر کی سیاسی جماعتیں اور سول سوسائٹی اس پر جاندار آواز نہیں آٹھا رہی پاکستانی اشرفیہ کو بھء ہوش کے ناخن لینے چاہئے انہیں اب ایسٹ انڈیا کمپنی جیسا مائنڈ سیٹ اب تبدیل کر دینا چاہئے۔

واپس کریں