الیکشن قانو ن اور ضا بطے کے مطا بق مقر رہ وقت پر ہو ں گے۔وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان
No image راولاکوٹ (3جون2021) وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آ ئین اور قا نو ن سب پر مقد م ہے، آ زاد کشمیر کے الیکشن قانو ن اور ضا بطے کے مطا بق اپنے مقر رہ وقت پر ہو ں گے۔ مو جو دہ الیکشن آ زاد کشمیر کے عوا م کے لیے نہا یت ہی اہم ہو ں گے۔ پی ٹی آ ئی آ زاد کشمیر الیکشن کے حوالہ سے بوکھلاہٹ کا شکا ر ہے، این سی او سی کے ذریعے آ زا د کشمیر الیکشن کو دو مہینے ملتوی کر وا نے کی کو شش کی گئی لیکن آ زاد کشمیر کا آ ئین اور قا نو ن ہمیں اس با ت کی اجازت نہیں دیتا کہ ہم ایک دن بھی الیکشن لیٹ کر یں۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزادکشمیر نے ڈسٹر کٹ با ر ایسوسی ایشن را ولا کو ٹ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف بر دار ی کی تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عدلیہ، انتظامیہ اورمقننہ مل کر ہی ایک انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے اپنا بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ آ زاد کشمیر میں 2016میں مسلم لیگ کو جب حکو مت ملی تو ہم نے دن را ت عوا م کی فلا ح و بہبود کے لیے بلا تفر یق کا م کیا 13ویں آ ئینی تر میم لا ئی جس کی وجہ سے ہما رے درینہ مسا ئل حل ہو ئے، ہم نے ختم نبو ت کو آ ئین کا حصہ بنا یا،میا ں محمد نواز شر یف نے آ زاد کشمیر کا بجٹ دو گنا کیا جس کی وجہ سے تعمیر و تر قی کی رفتا ر میں اضا فہ ہو ا۔ ریاست کے عوام کے حقوق اور انصاف کی فراہمی کے لیے وکلا کو آگے بڑھ کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔ وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر نے ڈسٹرکٹ با ر ایسو سی ایشن کے لیے 10لا کھ رو پے کا اعلا ن کیا اور با ر ایسو ی ایشن کے کہا کہ ڈسٹر کٹ با ر ایسو ی ایشن را ولا کو ٹ کے با ر رو م تعمیرکے لیے فنڈز بھی فراہم کریں گے ۔حلف بر دار ی کی تقر یب میں سا بق وزیر حکو مت سر دا ر طا ہر انو ر، مشیر حکو مت سر دا رنسیم سر فرا ز، صدا ر تی مشیر سر دا ر اعجا ز یو سف، سا بق سپیکر سر دا رسیا ب خا لد اور صدر با ر را جہ اعجا ز ا یڈ و کیٹ،وکلا و دیگر نے بھی شر کت کی۔

وزیراعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان دورہ راولاکوٹ کے دوران 8.5 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ڈسٹرکٹ کمپلکس راولاکوٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر سابق وزیر حکومت سردار طاہر انور، سابق سپیکر سردار سیاب خالد، مشیر حکومت سردار نسیم سرفراز، صدراتی مشیر سردار اعجاز یوسف، چیئرمین پی ڈی اے سردار فرہاد علی خان اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سردار ذاکر شیر افضل چیئرمین ضلع کونسل سردارحفیظ خان وزیراعظم کے ہمراہ تھے،وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان جب ڈسٹرکٹ کمپلکس راولاکوٹ کا افتتاح کرنے پہنچے تو لیگی کارکناں کی ایک بڑی تعداد نے پر تپاک استقبال کیا گیا۔
وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے مالیاتی خود مختاری حاصل کی تو آزاد کشمیر بھر میں تعمیر و ترقی کے ریکارڈ قائم ہوئے،ڈسٹرکٹ کمپلیکس راولاکوٹ، پلندری ہسپتال کی تعمیرمکمل ہوئی،تمام حلقوں میں منصفانہ فنڈز فراہم کیے، میاں محمد نواز شریف کا شکریہ انہوں ہمارا بجٹ دوگنا کیا، ہم نے اپنے حقوق کیلئے جہدوجہد کی تو اپنے اختیارات حاصل کیے جس پر محمد نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے شکرگزار ہیں،اللہ پاک نے آئندہ موقع دیا تو تعمیروترقی کے سفر کو جاری رکھیں گے۔
واپس کریں