وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا جہلم ویلی کا دورہ
No image جہلم ویلی(5جون 2021)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا طوفانی دورہ جہلم ویلی، گڑھی دوپٹہ میں عوام علاقہ اور لیگی کارکنان کی جانب سے وزیراعظم کا تاریخ ساز استقبال، وزیراعظم آزاد کشمیر نے گڑھی دوپٹہ میں واٹر سپلائی سکیم گڑھی دوپٹہ کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، اس منصوبے پر 254.586ملین روپے لاگت آئے گی۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کی جہلم ویلی آمد پر کارکنان کی جانب سے بھرپور خیر مقدم کیا گیا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اعزاز میں چڑہوئی میں لیگی رہنما صوبیدار عاشق حسین اعوان کی جانب سے استقبالیہ دیا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے قبل ازیں اسلم اعوان کی وفات پر ان کے گھر جا کر اسماعیل اعوان اور ظفر اعوان سے اظہار تعزیت کیا۔ازاں بعد استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ ہمارے ہاتھ میں پاکستان کی بانی جماعت مسلم لیگ کا پرچم ہے جو اللہ کے فضل اور اسکی تائید و نصرت سے سر بلند رہے گا، تحریک انصاف صرف عمران خان کی ذات تک محدود ہے،مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے، موجودہ حکومت پاکستان نے عام آدمی کی مشکلات بڑھا دی ہی۔ اداروں کو تباہ کر دیا ہے،پہلے 3 ماہ کے بعد بہتری کا کہتے ہیں پھر 6 ماہ پھر سال اور بات اب اگلے Tenure پر چلی گئی ہے۔ پاکستان کے حالات سب کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ڈٹ کر عوام کی خدمت کی وہ عوام کے ووٹ کے مستحق ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہر علاقے میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہوے جو نظر آرہے ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے ترقیاتی بجٹ دوگنا کروایا، مالیاتی خودمختاری حاصل کی، تاریخی تیرہویں آئینی ترمیم ہوئی اور سب سے بڑا کام ختم نبوت کو آزاد کشمیر کے آئین کا حصہ بنایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے مطالبہ پر حلقہ سات سے خود الیکشن لڑ رہا ہوں، جہلم ویلی والے جانتے ہیں کہ ان کے ووٹ کا حقدار کون ہے،آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے عوام مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کریں۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیر بچائو مہم پر نکلا ہوں، آزاد کشمیر کا خطہ موجود ہے تو کوئی بھی تحریک آزادی کو ختم نہیں کر سکتا، تعمیر و ترقی جو ہمارے دور میں ہوئی اسکی نظیر نہیں ملتی، جو اختیار ہم نے لیا ہے وہ واپس نہیں ہو سکتا۔ اپنی ذات کو کبھی حلقے تک محدود نہیں رکھا'آزاد کشمیر کا ہر علاقہ میرا حلقہ ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے عظیم مقصد کے لیے قربانی دی۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزاد کشمیر نے سائیں باغ میں اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم کا سائیں باغ بازار میں پرتپاک استقبال کیا گیا، عوام اور لیگی کارکنان نے زبردست نعرے بازی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے قائد کشمیر کو ویلکم کیا۔استقبالیہ تقریب سے راجہ فرید خان، راجہ مشتاق خان، نمبردار لطیف عباسی، چوہدری ساجد، اظہر کیانی،رشید جنجوعہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مختلف برادریوں کے سرکردہ رہنمائوں نے پیپلز پارٹی سے 30 تیس سالہ رفاقت ختم کرتے ہوے فاروق حیدر خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ چوہدری امجد نسیم اور چوہدری ساجد و دیگر نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان نے ہمیشہ سیاست کے بجائے عوامی خدمت کو مقدم رکھ کر منصوبے دیے، ہمارے علاقے کے دیرینہ مسائل راجہ فاروق حیدر خان کی خصوصی دلچسپی سے حل ہوئے کارکردگی سے متاثر ہو کر راجہ فاروق حیدر خان کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں، حلقہ سات نواز شریف اور فاروق حیدر خان کے چاہنے والوں کا قلعہ ہے، راجہ فاروق حیدر خان کو یہاں سے بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔مقررین نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان کا اس حلقہ سے الیکشن لڑنا ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہے، محسن کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی کمپین کارکنان چلائیں گے، حلقہ سات میں راجہ فاروق خان کے چاہنے والوں کا قلعہ تھا ہے اور رہے گا۔
استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ اس علاقے کے لوگوں نے مطالبہ کیا تھا کہ میں یہاں سے الیکشن لڑیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے تیرہویں ترمیم کروائی جس پر محمد نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے شکر گزار ہیں،13 ویں ترمیم سے قبل ایک نائب قاصد کی آسامی کے لیے بھی منظوری لینی پڑتی تھی، ہم نے اس ترمیم کے ذریعے کرپشن اور بددیانتی کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کے ذریعے ہونا ہے، کشمیری عوام نے اپنے حق کے لیے قربانیوں کی لازوال داستانوں رقم کی ہں ں۔ لاکھوں شہدا ہیں، 11 ہزار خواتین کی عصمت دری کی گئی، ساڑھے 6 ہزار گمنام قبریں ہیں۔ کشمیریوں کی قربانیوں کو کئی فراموش نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنائیں گے اور تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

واپس کریں