الیکشن2021، ووٹروں کی کل تعداد 28لاکھ17ہزار90،الیکشن کمیشن نے حتمی انتخابی فہرستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
No image مظفر آباد (5جون2021)آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے آمدہ عام انتخابات 2021کیلئے آزاد کشمیر کے33حلقہ جات کیلئے موجودہ انتخابی فہرستہا کو تیار/Updateکرتے ہوئے حتمی انتخابی فہر ستہا کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جو مورخہ03-06-2021سے نافذالعمل ہو چکی ہیں۔یہ بات سیکرٹری آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ہے۔
آزادکشمیر کے 33 حلقوں میں انتخابات میں کل ووٹرز کی تعداد اٹھائیس لاکھ سترہ ہزار نوے ہے، بارہ لاکھ ستانوے ہزار سات سو تینتالیس خواتین ووٹر جبکہ پندرہ لاکھ انیس ہزار تین سو سینتالیس مرد ووٹر رجسٹرڈ ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے ضلع میرپور کی چار نشستوں پر ووٹرز کی تعداد تین لاکھ ایک ہزار چار سو 23 ہے۔ ضلع بھمبر کی تین نشستوں پر ووٹرز کی تعداد دو لاکھ ستاسی ہزار پانچ سو پچیس ہے ۔کوٹلی کی چھ نشستوں پر ووٹرز کی تعداد پانچ لاکھ چالیس ہزارچھ سو چھیالیس ہے ۔ضلع باغ کی تین نشستوں پر ووٹرز کی دو لاکھ چھیاسی ہزار آٹھ سو چونسٹھ ہے ۔پونچھ کی پانچ نشستوں پر ووٹرز کی تعداد تین لاکھ اٹھاسی ہزار سات سو ستائیس ہے ۔سدھنوتی کی دو نشستوں پر ووٹرز کی تعداد دو لاکھ چھ ہزار ایک سو چوبیس ہے۔ضلع نیلم کی دو نشستوں پر ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار ایک سو نوے ہے۔ حویلی کی ایک نشست پر ووٹرز کی تعداد ستانوے ہزار نو سو چھ ہے۔جہلم ویلی اور مظفرآباد کی سات نشستوں پر ووٹرز کی تعداد پانچ لاکھ چونتیس ہزار چھ سو پینسٹھ ہے۔
واپس کریں