وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا لیپہ کرناہ کا دورہ
No image لیپہ کرناہ (6 جون 2021)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہندوستان کشمیریوں کے خون کا دشمن ہے، لیپہ کرناہ کے عوام نے بے پناہ مشکلات جھیلیں ان کے جذبے کو سلام، خونی لکیر کو مستقل سرحد نہیں بننے دینگے،منحوس لکیر کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں، ہندو ستان کی بزدل فوج میں ہمت نہیں کہ سرجیکل سٹرائیک کر سکے، افواج پاکستان کی آنکھیں اور کان کھلے ہیں اور وہ ہمارے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ لیپہ کو تحصیل کا درجہ ہم نے دیا تاکہ یہاں لوگوں کی مشکلات کم ہوں، لیپہ سڑک سمیت یہاں ترقیاتی منصوبے ہمارے دور میں لگائے گئے۔آزادکشمیر کے اپنے بجٹ سے بننے والی سڑک لیپہ میں معاشی ترقی و خوشحالی لاے گی مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایل او سی پر شہید ہونے والوں کے لواحقین کو 3 ہزار روپے فی کس ماہانہ وظیفہ دے رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ بیوگان اور یتیموں کی کفالت بھی حکومت آزاد کشمیر کریگی۔ پاکستان کی تبدیلی والی حکومت نے عوام کا ستیاناس کر دیا، پتہ کریں کہ آج آٹا چینی ٹیک اور اشیاء ضرور یہ کا ریٹ آج کیا ہے اور 2018 میں کیا تھا۔ اللہ کے فضل سے ہم نے 2016 کی جو منشور دیا تھا اس پر عمل کیا۔ آزادکشمیر میں ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بناے گی ۔
وزیراعظم موجی کے مقام پر اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مختلف جماعتوں سے سرکردہ افراد نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی اور راجہ محمد فاروق حیدر خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کا عزم کیا۔ اس موقع پر چوہدری سائیں محمد، محمد اسماعیل،چوہدری محمد سعید، چوہدری محبوب، چوہدری امجد،چوہدری رفاقت،چوہدری شمس،چوہدری محمد ظہیر، بنارس احمد، چوہدری فرید ڈھاری،چوہدری رشید چوٹیال، چوہدری رفیق و دیگر نے دیگر جماعتوں سے دیرینہ رفاقت ختم کرتے ہوے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔قبل ازیں جب وزیراعظم داوکھن سے لیپہ ویلی میں داخل ہوے توشیر گلی سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل گاڑیوں موٹر سائیکلزکے جلوس کی صورت میں وزیر اعظم کو لیپہ لایا گیا، موجی بازار، چکمقام، لبگراں، تریڈا و دیگر جگہوں پر وزیر اعظم کا پرجوش خیر مقدم کیا گیا، اس موقع پر زبردست نعرے بازی کی گئی۔ دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا، نواز شریف زندہ باد، فاروق حیدر خان زندہ باد، فاروق حیدر خان قدم بڑھاو ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعروں سے گونج اٹھی۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ لیپہ کے عوام نے ہمیشہ عزت افزائی کی، یہاں کے مسائل پہلے بھی مسلم لیگ ن نے حل کیے جو کمی کوتاہی رہ گئی وہ بھی مسلم لیگ ن حل کریگی۔ انہوں نے کاردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ لیپہ کی تعمیر و ترقی کے لیے ہم نے خصوصی فنڈز دے، لیپہ کے لیے میڈیکل کالجز و دیگر اداروں میں خصوصی نشستیں مختص کیں،یہاں کا انفراسٹرکچر ڈویلپ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خونی لکیر پر قربانیوں دینے والے افواج پاکستان کے جوانوں اور سویلین کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لیپہ کے عوام کو میاں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ محمد نواز شریف ہمارے محسن جنہوں نے ہمارا ترقیاتی بجٹ دوگنا کیا جس کی بدولت یہاں تعمیر و ترقی ہوئی۔ این ٹی ایس کا نفاذ صاف و شفاف پی ایس سی کے ذریعے لیپہ کرناہ کے سب سے زیادہ لوگ اپنی اہلیت صلاحیت پر ہوے۔ انہوں نے کہا کہ موذن کا کام اذان دینا ہے، ہم اپنا کردار ادا کرے رہیں گے، اللہ اور اس کے رسول ص کی خوشنودی کے لیے کام کیے، اس کی مدد سے دوبارہ حکومت بنائیں گے۔ازاں بعد وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے چکمقام تاکپہ گلی 2 کلو میٹر لنک روڈ اور چننیاں تا منڈا کلی 1 کلو میٹر روڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔ منصوبوں پر 53.707 ملین روپے لاگت آئے گی۔

واپس کریں