آزاد کشمیر کے عوام تقسیم کشمیر کے خلاف ووٹ دیں جو شناخت اور تشخص کو برقرار رکھے، وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان
No image لیپہ کرناہ(07جون2021)وادی لیپہ میں مختلف مقات پر لیگی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر و صدرمسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ ووٹ قوم کی امانت ووٹ کا انتخاب سوچ سمجھ کرکریں، تقسیم کشمیرکے خلاف ووٹ دیںاس کو ووٹ دیں جو آپ کی شناخت اور تشخص کو برقرار رکھے، عمران خان نے کشمیریوں کو مایوس کیاکشمیر کا فیصلہ صرف اور صرف رائے شماری کے ذریعے ہونا ہے،سیز فائر لائن مستقل بارڈر نہیں بن سکتا نہ تیرہویں ترمیم واپس ہو سکتی ہے،ہمارے اختیارات واپس لینے کیلئے مرضی کے لوگوں کو حکومت میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے جو ہربات پر سرتسلیم خم کریں، ان میں اتنی جرات نہیں کہ اپنی قیادت کے سامنے نہیں بول سکیں کشمیریوں کی کیاترجمانی کریں گے؟۔ محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی ساری قیادت کشمیر ی النسل ہے انہیں کشمیریوں کے دکھ اور تکلیف کا احساس ہے۔محمد نواز شریف کو لیپہ کرناہ سے بہت لگا ہے جب بھی ان سے ملاقات ہو وہ لیپہ کرناہ کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی قربانیاں ہیں سوا لاکھ شہدا، 11ہزار خواتین کی آبروریزی 22 ہزار سے زائد خواتین بیوہ ہوئیں،ساڑھے6ہزار گمنام قبریں اورکشمیریوں کی املاک کو تباہ کیاگیا،کشمیریوں سے بدیانتی کرنے والا ذلیل و رسوا ہوگا۔ خونی لکیر پر دشمن کا مقابلہ کرنے والے لیپہ کرناہ کے بہادر اور دلیر عوام کو سلام پیش کرتا ہوں جو ہندوستان کی جارحیت کا عزم صمیم کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔مسلم لیگ ن نے سیز فائر لائن پر شہید ہونے والوں کے لواحقین کو فی کس 3ہزار ماہانہ دیے یتیموں اور بیوگان کی کفالت اب حکومت کررہی ہے، سیز فائر لائن کے متاثرین کو معاوضے دیے۔تبدیلی نے ملک اور قوم کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے،پاکستان کے عوام تبدیلی سے تنگ آچکے پاکستان بھر میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں لوگوں نے تبدیلی کو مستردکردیا ہے، لوگ آج محمد نوازشریف کاترقی اور خوشحالی کا دور یاد کررہے ہیں۔ دفاع وطن کیلئے قربانیاں دینے والے افواج پاکستان کے شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔ افواج پاکستان ہماری عصمتوں کی محافظ ہے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے وادی میں مختلف مقامات پر اپنے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مسلم لیگ ن ضلع جہلم ویلی صدرفرید خان، صدر حلقہ راجہ محمد فرید، سہیل ناصر خان، میجر (ر))گلزمان اعوان، صغیر بخاری، راجہ محمد اکبر خان،یونس اعوان، سید آصف بخاری، منظور انجم لون، شبیر علی حاکم، منیر احمد، ملک شوکت، عمیر کیانی، نصراللہ خان،پیزادہ شامی،قاری رفیع الرحمان، ماسٹر ریٹائرڈ محمد اسماعیل، صوبیدار(ر)عرفان، محمد شفیق میر،ملک پرویز، چوہدری نذیر احمد، شمس الرحمان، راجہ عنایت اللہ خان، رفیق جنجوعہ، میاں عرفان، انور شیخ، ممتاز میر، محمد رفیع اعوان، محمد عزیز، نمبردار منیر میر، طفیل سیاف، ریاض اعوان، غلام حسن قریشی، راجہ یاسر ترک،مختار گیلانی ودیگر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم کے دورہ کے دوسرے رو ز بھی متعدد افراد نے دیگر جماعتوں سے اپنی دیرینہ رفاقت کو خیر آباد کہا اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ خواجہ جمال، فارو ق لون، خواجہ شبیر احمد، میر غلام قادر، ندیم میر، تنویر یونس، الطاف قریشی، عبدالرشید ڈار، عبدالکریم شیخ، سلمان شیخ،محمد حسین شاہ، چوہدری امام دین، محمد سائیں، محمد رشید، چوہدری عبدالرحمان، محمد صدیق ودیگر نے اپنے احباب سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔
وزیر اعظم راجہ فاروق حیدرنے کہاکہ لیپہ کرناہ کے سات دھائیوں کے دیرینہ مسائل کو مسلم لیگ ن نے حل کیا،گزشتہ پانچ سالوں میں لیپہ کرناہ کی تعمیر وترقی کیلئے سب زیادہ فنڈز دیے، ریشیاں موجی لیپہ روڈ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے بجٹ سے دی تاکہ لوگوں کی مشکلات کم ہوں،میں اپنے حلقے کے فنڈز میں سے بھی رقم وادی لیپہ کرناہ کو دی،ریشیاں موجی لیپہ روڈ کی تعمیر کیلئے70کروڑ سے زائد رقم دی کی اسکی تعمیرپر کام جاری ہے۔لیپہ میں جدید معیار کا تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال تعمیر کررہے ہیں، وادی لیپہ میں صحت کے مسائل مسلم لیگ ن نے حل کیے،اندرون ویلی میں بھی ہر جگہ انفراسٹرکچر کی بہتر کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بچا مہم کے سلسلہ میں آپ کے پاس آیاہوں، موذن کا کام اذان دینا ہے، ہم اپنا فرض ادا کرتے رہیں گے،کشمیر کا فیصلہ صرف اور صرف رائے شماری کے ذریعے ہونا ہے۔صدرمسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان نے جو حال کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے، اس تبدیلی نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے،2018میں آٹا، چینی، دال چاول اور دیگر اشیا ضروریہ کے کیا ریٹ تھے ااور آج کیا ہیں۔راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہاکہ لیپہ کرناہ کے عوام کے پرزور مطالبہ پر یہاں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے قومی مفاد کو مقدم رکھ کر کام کیا،ہمارے دور میں تعمیروترقی بھی مثالی ہوئی،جو کام اللہ تعالی نے ہمارے مقدر میں لکھے وہ کسی اور کو نصیب نہیں ہوئے۔ این ٹی ایس اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے حقدار کو اس کا حق دیا، سفارشی کلچرکا خاتمہ کیا تاکہ اہل لوگ اوپر آئیں اور سسٹم بہتر ہو۔ انہوں نے کہاکہ عارضی ملازمین کی مستقلی کا فیصلہ خالصتا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا اس میں ہمارا کوئی سیاسی مفاد نہیں،28اٹھائیس سال سے لوگ سروس کررہے تھیان کواس لیے مستقل کیا کہ ان کے گھروں کا چولہا جلتا رہے، اب نائب قاصد اور چوکیدار کو چھوڑ کر تمام تقرریاں این ٹی ایس کی طرز پر ہوں گیتاکہ سسٹم پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تیرہویں آئینی ترمیم ہماری حکومت کا کارنامہ ہے، تیرہویں ترمیم کے ذریعے ہم نے کشمیر کونسل کی کرپشن اور بدیانتی کا خاتمہ کیا اور اپنے اختیارات لیے جس کے ثمرات سب کے سامنے ہیں2016میں جب حکومت ملی تو خزانہ خالی اور حکومت22ارب کی مقروض تھی نہ صرف ہم نے وہ قرض اتارا بلکہ مالیاتی خودمختاری بھی حاصل کی اور اس سلسلہ میں محمد نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا جن کی مہربانی سے آج ریاست ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ختم نبوت کا قانون پاس کیا جو ہمارا سب سے بڑا کام ہیاللہ تعالی اس کے طفیل ہمیں دنیا اور آخرت میں سرخرو کریں گے۔

وزیراعظم آزادجموں وکشمیر و صدرمسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدرخان کا وادی لیپہ کے دورہ کے دوران دوسرے روز بھی مختلف مقامات پر تاریخ ساز استقبال، بنہ مولہ،لبگراں، تریڈہ شریف، چکمقام،سیدپورہ، غائی پورہ، نوکوٹ، کیسرکوٹ بازار، لیپہ بازار،چننیاں ودیگر مقامات پر عوام علاقہ ولیگی کارکنان نے وزیراعظم آزادکشمیر کا زبردست خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم وادی لیپہ میں داخل ہوئے تو سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل جلوس نے وزیراعظم کو ویلکم کیا۔ اس موقع پر زبردست نعرے بازی کی گئی، عوام علاقہ لیپہ نے راجہ محمد فاروق حیدرخان کے لیپہ کرناہ سے الیکشن لڑنے کے فیصلہ کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کا عزم دہرایا، عوام علاقہ نے وادی لیپہ کرناہ میں تعمیر وترقی کیلئے منصوبے دینے پر وزیراعظم آزادکشمیر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے دورہ وادی لیپہ کے دوران مختلف مقامات پر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم آزادکشمیر کے اعزاز میں وادی لیپہ کے مختلف مقامات پر لیگی کارکنان کی جانب سے استقبالیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم نے غائی پورہ، لیپہ بازار، نوکوٹ،چننیاں،سیدپورہ،بنہ مولا،ڈگری کالج لیپہ کے مقامات پراستقبالیہ تقاریب سے خطاب کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے دربارہ عالیہ تریڈا شریف کا بھی دورہ کیا، سجادہ نشین میاں محمد یونس نے وزیراعظم آزادکشمیر کا تریڈا شریف آمد پر خیر مقدم کیا۔ تریڈا شریف میں وزیراعظم کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔وزیراعظم آزادجموں وکشمیر نے چننیاں تا منڈا کلی اور نوکوٹ تا کھیواڑہ لنک روڈ کا افتتاح جبکہ چکمقام تاکپہ گلی اورچننیاں تا منڈا کلی روڈ کا سنگ بنیادبھی رکھا۔

واپس کریں