سوشل میڈیا پہ من گھڑت خبریں، الیکشن کمیشن سے تصدیق کے بغیر کوئی خبر شائع نہ کی جائے، ترجمان
No image مظفر آباد ( 8جون2021)ترجمان آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات2021کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بعض افراد کی جانب سے من گھڑت اور بے بنیاد خبریں شائع کی جارہی ہیں۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر الیکشن شیڈول کے حوالے سے غلط اور بے بنیاد خبر شائع کرتے ہوئے عوام الناس میں سنسنی پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے نیز اس جھوٹی خبر میں ووٹرز کے اعداد شمار کی نسبت بھی غلط معلومات درج کی گئی ہیں۔ اس طرح آئے روز سوشل میڈیا پر الیکشن کے حوالے سے بے بنیاد، من گھڑت اور جھوٹی خبریں شائع کی جارہی ہیں۔ لہذا ایسے افراد کے خلاف جو بلا کسی تحقیق الیکشن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں کے خلاف کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن نے انسپکٹر جنرل پولیس کوتحریک کر دی ہے۔ آئندہ الیکشن کمیشن سے تصدیق کے بغیر کوئی خبر شائع نہ کی جائے۔
واپس کریں