آزاد کشمیر میں لوگوں نے تیندوے کو پکڑنے کے بعد پانی پلایا اور اسے محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا
No image کوٹلی ( کشیر رپورٹ) آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی کے تتہ پانی علاقے کے لوگوں نے شہری آبادی میں داخل ہونے والے تیندوے کو زندہ پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا۔اطلاعات کے مطابق تتہ پانی علاقے کے ایک گائوں میں ایک تیندوا شکار کی تلاش میں شہری علاقے میں داخل ہو گیا ۔ علاقے کے باشعور لوگوں نے تیندوے کا نقصان پہنچانے کے بجائے اس کو زندہ پکڑ لیا ۔تیندوے کو پکڑنے کے بعد ان افراد نے تیندوے کو گرمی سے بچانے کے لئے جوس اور پانی پلایا اور اس کے بعد اسے محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کے حوالے کردیا۔عوامی حلقوں نے تیندوے کو نقصان پہنچانے کے بجائے زندہ پکڑنے اور اس کا خیال کرنے والے افراد کے اس اقدام کی تعریف کی ہے کہ انہوں نے جنگلی حیات کی حفاظت کی ایک اچھی مثال قائم کی ہے۔
واپس کریں