دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
گلگت ببلتستان کا معاملہ پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہئے،'جی ایچ کیو' میں نہیں، مریم نواز
No image اسلام آباد۔مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا معاملہ پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہیے جی ایچ کیو میں نہیں اور ان مسئلوں پر نہ سیاسی قیادت کو بلانا چاہیے نہ سیاسی قیادت کو جانا چاہیے جس نے آنا ہے وہ پارلیمنٹ آئے۔مریم نواز نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مجھے جی ایچ کیو میں ڈنر کا علم نہیں، شاید ڈنر نہیں ہوا، سننے میں آیا ہے کہ گلگت کے مسئلے پر بلایا گیا تھا لیکن یہ مسئلہ سیاسی ہے، یہ عوامی نمائندوں اور ان کے حل کرنے کا مسئلہ ہے، یہ فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں جی ایچ کیو میں نہیں، ان مسئلوں پر نہ سیاسی قیادت کو بلانا چاہیے نہ سیاسی قیادت کو جانا چاہیے، جس نے آنا ہے وہ پارلیمنٹ آئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو میں ہونے والے ڈنر کا علم نہیں اور نوازشریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی۔
واپس کریں