13ویں ترمیم کے ذریعے آزاد کشمیر حکومت کا اختیارحاصل کیا،عوامی محبت میرا سرمایہ اور اثاثہ ہے،وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان
No image چکار (9جون 2021) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آزادکشمیر کی کامیاب ترین حکومت ہے۔ گزشتہ 40سالوں بعد آزاد کشمیر حکومت کا اختیار 13ویں ترمیم کے ذریعے واپس لیا۔ 24سال بعد نئے مالیاتی معاہدے کے تحت آزادکشمیر کا حصہ بڑھایا گیا۔ آزاد کشمیر کا ترقیاتی بجٹ جو کئی عرصہ سے منجمد تھا کو دوگناہ کیا گیا اب 28ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ 10ہزار سے اساتذہ کو میرٹ پر این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کیا گیا۔ تعلیمی قابلیت بڑھائی گئی،لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والوں کے اہلخانہ کو ماہانہ فی کس 3000روپے کی ادائیگی کی جارہی ہے۔ ریاست آزاد کشمیر بھر میں یتیم بچوں، بیواں، بے سہارا افراد کو پنشن طرزپر ماہانہ پنشن فراہم کرے گی جس کے لیے قانون بن چکا ہے۔ تمام محکموں جات و کارپوریشن میں نائب قاصد اور چوکیدار کو چھوڑ کر تمام تقریاں این ٹی ایس کے طرز پر ہونگی۔ آپ کو کبھی کوئی یہ طعنے نہیں دے گا کہ آپ کا نمائندہ بذدل تھاآپ کے نمائندے نے کبھی اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا۔ حلقے کے لوگ میرا اثاثہ جو 40سال سے میرے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ دادا فوت ہو گیا تو اس کا بیٹا اگر وہ فوت ہو گیا تو اس کا پوتا بھی میرے ساتھ ہے ان لوگوں کی محبتیں میرا سرمایہ اور اثاثہ۔ ہمیشہ ان لوگوں کا ممنون رہوں گا انہیں نے کبھی کوئی مفاد نہیں دیکھا اور میرے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعمیرروڈ کومی کوٹ براستہ موہری چا کنڈیاں شکریاں کے سنگ بنیاد، افتتاح تعمیر آر سی سی پل 29.90میٹر سپین بمقام دومیل چکار سدھن گلی روڈ ،افتتاح تعمیر لنک روڈ سراں تا بھاگسر،افتتاح ری کنڈیشنگ اینڈ ری سرفیسنگ آف لنک روڈ پانو پنڈی، افتتاح تعمیر لنک روڈ مہوتر تا کیسر کوٹ براستہ بڈیالہ وسطی / سیری،سنگ بنیاد لنک روڈ اندر سیری تا کوپرا ،،افتتاح تعمیرلنک روڈسلمیہ تاجبڑجنڈالی،سنگ بنیاد تعمیر لنک روڈ مین روڈ تا کٹلی چکار، سنگ بنیاد تعمیر لنک روڈ چنوئیاں تا موڑ بنیاں،افتتاح تعمیر لنک روڈ جسکول تا لال حویلی،افتتاح تعمیر لنک روڈ بانڈی سیداں براستہ زیارت دلاور شاہ،تعمیر لنک روڈ بوائز ہائی سکول بانڈی سیداں تا سربن براستہ زیارت دلاور شاہ چناری،سنگ بنیاد تعمیرلنک روڈ امرا ساون تا سروالا،افتتاح تعمیر سسپنشن پل 200آر ایف ٹی سپین بر دریائے جہلم بمقام چکوٹھی نز د گاں میرا بکوٹ،افتتاح ری کنڈیشنگ اینڈ ری سرفیسنگ آف لنک روڈ چکوٹھی موہڑہ صادق،سنگ بنیاد تعمیر لنک روڈ ناگنی تا نکہ مغلاں ،سنگ بنیاد ایل او سی پیکج فیز I- لنک روڈ چکوٹھی موہڑہ صادق چار سدہ عرفان زیارت لمبائی 9کلومیٹر،سنگ بنیاد ایل او سی پیکج فیز I-لنک روڈ اولڑاں تا کھلانہ ،سنگ بنیاد ایل او سی پیکج فیز I-لنک روڈ راجپور تا کنڈری،سنگ بنیاد تعمیرلنک روڈ راجپور تا بانڈی بالا،افتتاح لنک روڈ میرا بکوٹ تا ریوند براستہ پاہل،افتتاح لنک روڈ جہلم ویلی تا کوٹلہ یونین کونسل گوجر بانڈی، افتتاح ری کنڈیشنگ آف لنک روڈ گڑتھامہ رائیٹ بنک،افتتاح امپرومنٹ،افتتاح تعمیر لنک روڈ گڑتھامہ ریالی،افتتاح تعمیر لنک روڈ کونا کھیتر یونین کونسل چکہامہ،سنگ بنیادتعمیر لنک روڈ کونا موڑ تا بالا بانڈی براستہ کوٹ ہائی سکول،سنگ بنیادری کنڈیشنگ آف لنک روڈ کٹھائی تا گوجر بانڈی،افتتاح ری کنڈیشنگ آف لنک روڈ کٹھائی گوجر بانڈی، امپرومنٹ، افتتاح ری کنڈیشنگ آف لنک روڈ چکہامہ تا نڑدھجیاں زیارت،سنگ بنیاد لنک روڈ پاھل تا ریوند،سنگ بنیادایل او سی پیکج فیزI-لنک روڈ پاھل تا لانڑی،لنک روڈبکوٹ تا مین پاھل،سنگ بنیاد ایل او سی پیکج فیز I-لنک روڈ پانڈو گلی تا گندی گراں،سنگ بنیاد ایل او سی پیکج فیز I-لنک روڈ گڑمنڈہ تا چھم بٹالین ہیڈ کوارٹر،افتتاح تعمیر سسپنشن برج 200 Rftسپین بر دریائے جہلم بمقام چکوٹھی نزد میرا بکوٹ کے موقع پرکے موقعپر عوام سے خطاب اور مختلف جگہوں پر وفود سے گفتگو کرتے ہوے کیا ۔
وزیراعظم کے طوفانی دورے میں ایک دن کے دوران 28 منصوبہ جات کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھا گیا جس پر ایک ارب سے زائد لاگت آئی ہے بیشتر منصوبہ جات مکمل جبکہ کچھ پر کام جاری ہے۔ اس موقع پر مشیر حکومت محمد نسیم سرفراز، صاحبزادہ محمد سلیم چشتی، ضلعی صدر مسلم لیگ ن محمد فرید خان سمیت دیگر رہنماں کی بڑی تعداد موجود تھی۔حلقہ انتخاب آمد پروزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کا جگہ جگہ پرتباک استقبال کیا گیا۔وزیر اعظم نے تقریبا 1 ارب 65کروڑ روپے کے کے منصوبہ جات کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر کا چکار آمد پر لیگ کارکنان کا جوش و خروش عروج پر فضا جئے فاروق حیدر، جئے نواز شریف کے نعروں سے گونج اٹھی۔
وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ پاکستان میں اپنی جماعت کی حکومت ہو یا کسی دوسری جماعت کی اللہ تعالی کی حمایت اور نصرت سے جرات اور دلیری کے ساتھ آزادکشمیر کی عوام کا مقدمہ رکھا اور ریاستی حقوق کے لیے کبھی مسلط پسندی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ آزادکشمیر کے اندر ہم نے میرٹ اور عوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے تعمیراتی پراجیکٹس ترتیب دیے جس کا نتیجہ آپ جس کونے سے داخل ہوں نظر آرہا ہے۔ آزادکشمیرکے لوگ سیاسی شعور رکھتے ہیں یہاں جمہوری روایات مضبوط ہیں۔ کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کو انشا اللہ بھاری اکثریت سے دوبارہ کامیاب بنائیں گے۔ عوام کا بھمبر سے لیکر چکار تک جذبہ بتا رہا ہے کہ مخالفین جتنی مرضی ہمارے خلاف سازشیں کر لیں اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے مسلم لیگ ن دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی۔
واپس کریں