ڈپٹی کمشنرمظفرآباد کی زیر صدارت عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق ، امن وامان کے حوالہ سے اجلاس
No image مظفرآباد(11جون 2021) ڈپٹی کمشنرمظفرآباد عبدالحمید کیانی کی زیر صدارت آزادکشمیر کے عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق و امن وامان کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس ایس پی ریاض حیدربخاری، انتظامی و پولیس کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آزادجموں وکشمیر کے عام انتخابات کے دوران فورسز کے علاوہ ہر خاص و عام پرہر قسم کا اسلحہ لائسنس /عدم لائسنس ساتھ رکھنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144نافذ کر نے کا فیصلہ۔الیکشن مہم کے ودران سرکاری گاڑیوں اور سرکاری وسائل کے استعمال کی کسی صورت اجازت نہ ہوگی۔ جلسے کے لیے انتظامیہ سے پیشگی اجازت لینا لازمی ہو گی۔ وقت مقررہ پر جلسے کا اختتام لازمی ہوگا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیاسی جماعتوں کے ضلعی صدور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے حوالہ سے اپنی جماعتوں کو آگاہی فراہم کرینگے۔ خلاف ورزی کی صورت میں تحت ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سوشل میڈیا پر شیرانگیز مواد شائع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی جبکہ اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ گروپ / پیج کے ایڈمن پر عائد ہوگی۔ سوشل میڈیا مانیٹرنگ کیلئے ایس ایس پی آفس میں سیل قائم کیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کے دوران مجسٹریٹ صاحبان کی علاقہ وائز ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔پرنٹنگ پریس ہا کو پابند کیا جائے گاکہ وہ صرف منظور شدہ سائز کے بینرز/ پینافلیکس ہی پرنٹ کریں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضابطہ خلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں مجسٹریٹ صاحبان ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسران کو رپورٹ کریں گے۔ الیکشن کے دوران کالے شیشوں کی والی گاڑیوں، ناکسٹم پیڈ اور غیر قانونی لائٹس والی گاڑیوں پر پابندی ہوگی۔ الیکشن مہم میں کسی بھی سرکاری عہدیداران آرمی کے سربراہ / چیف جسٹس وغیرہ کی تصاویر لگانے پر پابندی ہوگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضابطہ ا خلاق پرعملدرآمد کے حوالہ سے ضلع کی سطح پر 12جون کو 11:00بجے سیاسی پارٹیوں کے ضلعی صدور کے ساتھ میٹنگ کی جائے گی۔

واپس کریں