دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
انسانی حقوق کونسل کشمیریوں کی آزادی،انصاف اور امن کے لئے اقدامات کرے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا بیان
No image جنیوا۔ پاکستان نے اقوا م متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے کہاہے کہ وہ بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کے تناظرمیں کشمیریوں کی آزادی، انصاف اور امن کے نصب العین کے حصول کیلئے اقدامات کرے۔جنیوامیں شہری، سیاسی، سماجی،معاشی اورثقافتی حقوق پرایک مباحثے میں اظہارخیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی نے کہاکہ بھارت نے پچھلی سات دہائیوں سے کشمیریوں کے حق خودارادیت ، بنیادی آزادیوں اورانصاف پرڈاکہ ڈال رکھاہے اورا س طرح وہ جنوبی ایشیا اور دوسرے علاقوں کے امن اورسلامتی کو خطرے میں ڈال رہاہے۔ کشمیری عوام کی تکالیف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجتماعی ضمیر پر بوجھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ تیرہ ماہ سے زیادہ عرصے سے فوجی محاصرے، آبادی کاتوازن تبدیل کرنے اور ان کے حقوق غصب کرکے کشمیریوں کے خلاف دہشت گردی کاعمل تیزکردیاہے اور یہ سب پانچ اگست دوہزارانیس کے غیرقانونی اقدامات کے باعث ممکن ہواہے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ مظلوم کشمیری خود کوتنہانہ سمجھیں۔
واپس کریں