لداخ میں چین اور پاکستان کے طیاروں کی مشترکہ جنگی مشقیں
No image نئی دہلی۔ہندوستان نے دعوی کیا ہے کہ تبت اور لداخ کے علاقے میں چین اور پاکستان کے طیارے مشترکہ جنگی مشقیں کر رہے ہیں۔ہندوستانی فوج کے مطابق لداخ میں ہونے والی چین اور پاکستان کے جنگی طیاروں کی ان مشقوں پہ ہندوستان کو گہری تشویش ہے اور اس سے ہندوستان کی پریشانی میں اضافہ ہو ا ہے۔ہندوستانی ذرائع کے مطابق چین اور پاکستان کے جنگی طیارے فضا سے فضا ، فضا سے زمین اور فضا سے پانی میں میزائیل داغنے اور ٹارگٹ تباہ کرنے کی مشقیں کر رہے ہیں۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق چین اور پاکستان کی ان فضائی مشقوں کی صورتحال میں ہندوستانی فضائیہ راڈار،جنگی طیاروں اور اواکس کے ذریعے چوبیس گھنٹے سرحدی نگرانی کر رہے ہیں ۔
واپس کریں