وزیر اعظم عمران خان سے سردار عتیق احمد خان کی ملاقات،آزاد کشمیر میں تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کا انتخابی اتحاد
No image اسلام آباد(16جون2021)وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مسلم کانفرنس کے قائد سردار عتیق احمد خان اوران کے فرزند عثمان عتیق خان نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور ،تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی اور چیف آرگنائیزر سیف اللہ نیازی بھی موجود تھے۔ مسلم کانفرنس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں جماعتیں تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس مل کر الیکشن میں حصہ لیں گی اور الیکشن کے بعد ملکر حکومت سازی پر بھی اتفاق کیا گیا۔
یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس انتخابی اتحاد کی روشنی میں تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس حلقوں میں اپنے امیدواروں کو دوسری جماعت کے حق میں دستبردار کرا سکیں گی یا نہیں ۔کئی حلقوں میں ایک دوسرے کے امیدواروں کے حق میں دستبرداری سے تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس میں بغاوت اور انتشار کو مزید ہوا ملے گی۔
واپس کریں