دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی ہدایت پر آزادکشمیر میں8اکتوبرکو ' یوم شہدائے زلزلہ' منایا جائے گا
No image مظفرآباد۔وزیر اعظم آزادکشمیر کی ہدایت پرہر سال کی طرح اس بار بھی آزاد کشمیر بھر میں شہدائے زلزلہ8اکتوبر 2005کی 15ویں برسی پورے عقیدت و احترام سے منائی جائیگی۔یکم سے 7اکتوبر تک آزاد کشمیر بھر میں ہفتہ آفات آگہی اور 8اکتوبر کو مرکزی تقریب یونیورسٹی گرانڈ میں منعقد ہوگی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان ہوں گے جبکہ اس تقریب میں زلزلہ 2005کے متاثرین زلزلہ کی مدد کرنے والے ممالک کے سفارتکار اور مسلح افواج کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔ بدھ کو مرکزی تقریب کی تیاریوں کے سلسلہ میں سیکرٹری ایس ڈی ایم اے شاہد محی الدین کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال،کمشنر مظفرآباد ڈویژن محترمہ تہذیب النسا، ڈی آئی جی شہریار سکندر اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر ایس ڈی ایم اے محمد سعید نے اجلاس کو تیاریوں کے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں یکم سے سے 7اکتوبر 2020تک آزاد کشمیر بھر میں قدرتی آفات اور ان سے پیدا شدہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہفتہ آگہی منانے کا فیصلہ کیا گیا اس سلسلہ میں پورے آزادکشمیر میں تربیتی پروگرام، سیمینار اور ریسکیو مشقیں ہوں گی جبکہ 8اکتوبر کو مرکزی تقریب یہاں یونیورسٹی گرانڈ میں منعقد ہو گی جس میں زلزلہ 2005میں شہید ہونے الوں کی روحوں کو ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب منعقد ہوگی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ایس ڈی ایم اے شاہد محی الدین نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ 2005کے ہولناک زلزلہ کے بعد متاثرہ علاقوں میں زندگی پھر سے آب وتاب کے ساتھ بحال ہوئی ہے اور حکومت آزادکشمیر نے حکومت پاکستان کی مدد سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور دیگر تعمیر نو کے کاموں پر خصوصی توجہ دی اور وافر مقدار میں فنڈز مہیا کئے۔انہوں نے کہا کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں اربوں روپے کے منصوبے مکمل کیے گئے اور متاثرین کے مسائل حل کرنا حکومت کی ہمیشہ اولین ترجیحات میں شامل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایس ڈی ایم اے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے درکار فنڈز فراخدلی سے مہیا کر رہی ہے جس پر ہم وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کے شکر گزار ہیں۔
واپس کریں