مقبوضہ جموں وکشمیر کے ہندوستان نواز رہنمائوں کو وزیر اعظم مودی کی ملاقات کی دعوت
No image سرینگر۔ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی ہندوستان نواز سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو 24جون کو ملاقات کی دعوت دی ہے جس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے الیکشن و دیگر امور کے بارے میں بات چیت کی جائے گی۔اس ملاقات کے لئے نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ، پی ڈی پی کی محبوبہ مفتی، اپنی پارٹی کے الطاف بخاری اور پیپلز کانفرنس کے سجاد لون بھی شامل ہیں۔سی پی آئی ایم کے یوسف تریگامی نے کہا کہ ابھی دہلی کی طرف سے ایسا کچھ نہیں کہا گیا ہے تاہم اگر دعوت ملی تو اس کا خیر مقدم کیا جائے گا۔مقبوضہ کشمیر کے صحافی حلقوں کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کی بی جے پی اور کانگریس بھی وزیر اعظم مودی سے ہونے والی اس ملاقات کا حصہ ہو گی۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے ہندوستان نواز سیاسی رہنمائوں سے وزیر اعظم مودی کی ملاقات اکٹھے ہو گی یا الگ الگ۔
واپس کریں