آزاد کشمیر میں وفا داریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں،لوٹے گلگت میں بھی ہارے تھے آزاد کشمیر میں بھی ہاریں گے، مریم اورنگزیب
No image اسلام آباد(19جون2021)اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیلی کروائی جا رہی ہیں، کشمیری عوام دیکھ رہی ہے کس طرح وفاداریاں تبدیل کرا کر لوٹے بنائے جا رہے ہیں،عوام ان کو مسترد کرتی ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بھی 2018 میں لوٹے بنائے جو اب اپنے حلقے میں بھی نہیں جا سکتے،گلگت میں بھی جتنے لوٹے تھے سب الکیشن ہار گئے ،یہ وزیر ہماری پارٹی کے ساتھ منسلک رہے مراعت لیتے رہیں، وفاداریاں تبدیل کر کہ لوٹا بننے والوں کو کشمیری عوام نہیں مانتی وہ باشعور ہو چکی ہے ،پریشر ڈال کر ایک دو سیٹیں تو بڑھ جاتی ہیں لیکن آئین کے ساتھ کھلواڑ ہوتا ہے ،مسلم لیگ ن کی قیادت جلد کشمیر میں الیکشن کیمپین کا آغاز کرنے جا رہی ہے ،فتح ہماری ہوگی انشا اللہ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نہیں چاہتے جو پاکستان کی عوام کے ساتھ ہو رہا ہے انکے ساتھ ہو، کشمیری کبھی نہیں چاہیں گے کہ وہاں بیروزگاری ہو لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جائیں،کشمیری بڑے باشعور ہیں۔
واپس کریں