عمران خان کا پورا زور آزاد کشمیر کو لوٹوں کے ذریعے فتح کرنے پر ہے،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان
No image مظفرآباد( 20 جون 2021ء) وزیراعظم آزادکشمیر و صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی قیادت کی مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد پہلی بار ایک آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے جا رہا ہے۔ اس کے برعکس عمران خان ایسی کسی نشست کے لیے اتنی اہمیت کے باوجودوقت نہ نکال سکے۔ ان کا سارا زور آزادکشمیر کو لوٹوں کے ذریعے فتح کرنے پر ہے۔ عوام پاکستان میں بڑھتی مہنگائی اوربے روزگاری کے خلاف 25 جولائی کودرست فیصلہ کریں، ن لیگ کے ساتھ استحکامت سے کھڑے رہنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، مستقبل انہیں کا ہے،جو لوگ ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں وہ اپنی سیاست کا خاتمہ کر رہے ہیں۔ پاکستان میں مسلم لیگ ن نے مشکل اور کٹھن حالات سے ملک کو نکالاا ور اب بھی مسلم لیگ ن ہی پاکستانی قوم کی واحد امید ہے۔جماعت کے ساتھ ڈٹے رہنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔پی ٹی آئی پاکستان کی کس کارکردگی پر ووٹ مانگ رہی ہے، عوام کو دینے کے لیے ان کے پاس کیا ہے؟مہنگائی، بے روزگاری، غربت میں اضافے سے عام آدمی بے حال ہو گیا۔ اللہ آزادکشمیر کو پی ٹی آئی کی نحوست سے بچائے۔ن لیگ پاکستان میں مہاجرین کی نشستیں جیت کر انشاء اللہ دوبارہ حکومت بنائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری اعجاز احمد کھٹانا آزادامید وار حلقہ شرقی باغ کی قیادت میں ملنے والے بڑے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے اور سوشل میڈیا پر اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ اس موقع پر چوہدری اعجاز احمد کھٹانا نے کہا کہ وہ پیدائشی مسلم لیگی ہیں۔سردار میر اکبر کی کارکن کش پالیسیوں اور مفاداتی سیاست کے خلاف علم بغاوت بلند کیا تھا جس پر حلقے کے لوگوں اور ن لیگ کے نظریاتی کارکنان نے بھر پور ساتھ دیا۔ ن لیگی تھا، ن لیگی ہوں اور ن لیگی رہوں گا۔ صدرجماعت کی طرف سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ 25 جولائی کے دن ثابت ہو گا کہ یہ کتنا درست تھا۔ لوٹوں کو انشاء اللہ اس دفع گھر بھیجیں گے۔ اس موقع پر ملک آفتاب سٹی صدر مسلم لیگ ن، سید آفیر حسین شاہ ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ ن، ثبیل چغتائی، چوہدری ادریس، حمادکیانی ودیگر بھی موجود تھے۔ راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا کہ اعجا زاحمد کھٹانا کو مسلم لیگ ن شرقی باغ سے جماعتی امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کرتاہوں۔ ملک آفتاب کورنگ امید وار ہوں گے۔ ملک آفتاب جیسے وفا دار اور نظریات پر استحکامت کے ساتھ ڈٹے رہنے والے ہمارا اثاثہ اور سرمایہ ہیں۔ سیاسی کارکن کی اصل پہچان اس کا نظریاتی گھر ہے۔ ادھر ادھر آنے جانے والے اپنا ریٹ ہی لگاتے ہیں۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ پاکستان کے اندر پی ٹی آئی اپنے اختتام کے قریب ہے۔ اڑنے والے پنچھیوں کو پھر کوئی گھونسلا نہیں ملے گا۔ مسلم لیگی کارکنان کا جماعت کے ساتھ رہنا اور وابستگی اس بات کی دلیل ہے کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی سب سے بڑی جماعت اور آئندہ انتخابات میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بھرپور کامیابی حاصل گی۔

واپس کریں