وزیر داخلہ شیخ رشید نے آزاد کشمیر میں انتخابات کےموقع پر رینجرز فراہم کرنے کی درخواست کی منظور ی دے دی۔
No image اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آزاد کشمیر میں انتخابات کے دوران سکیورٹی کے لئے رینجرز کی خدمات فراہم کرنے کی درخواست کی منظور ی دے دی ہے ۔ بدھ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ کو چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی طرف سے خط میں سیکورٹی کیلئےرینجرز تعینات کرنےکی درخواست کی گئی تھی۔بیان کے مطابق 25 جولائی کو آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں رینجرز سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔

واپس کریں