دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر کے حوالے سے من گھڑت خبر شائع کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی، ترجمان وزیر اعظم آزاد کشمیر
No image مظفرآباد۔وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کل مورخہ22ستمبربروز منگل کے دورہ نیلم کے دوران کسی بھی جگہ پر کوئی خطاب نہیں کیا ۔ وزیراعظم کے حوالہ سے مخصوص اخبارات میں شائع ہونے والی خبر من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔ ترجمان نے کہاکہ حساس معاملات بالخصوص گلگت بلتستان اور 14ویں آئینی ترمیم کے حوالہ سے ایسی من گھڑت اور بے بنیا د خبروں کی اشاعت سے قومی مفادات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا،قومی معاملات پر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے مورخہ22ستمبر کو اپنے دورہ نیلم کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبہ جات کا افتتاح کیا اورکسی بھی موقع پر کسی جلسہ عام عوامی اجتماع سے خطاب نہیں کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر کی ہونے والی گفتگو کی خبر پی آئی ڈی (پر یس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ )نے جاری کی ہے اس کے علاوہ کسی خبر یا بیان کی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔وزیراعظم آج مورخہ23ستمبر کو نیلم میں دو مختلف مقامات پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے، دورہ کے دوران مظفرآباد اور نیلم کے سینئر صحافی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ترجمان نے کہاکہ مذکورہ صحافیوں اور اخبارات کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے ۔
واپس کریں