آزاد کشمیر اسمبلی الیکشن2021، الیکشن کمیشن نے الیکشن مہم کے لئے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دیں
No image مظفرآباد(30جون 2021) آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے امیدواران اور سیاسی جماعتوں کی الیکشن مہم کو مانیٹر کرنے کے لیے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دیں جو الیکشن کمیشن کے افسران اور سرکاری ملازمین پر مشتمل ہیں جس کے تحت ہر ضلع میں ایک افسر بھی نامزد کیا گیا ہے جومانیٹرننگ ٹیم کی انتخابی مہم کے دوران کسی امیدوار یا سیاسی جماعت کی طرف سے آزاد جموں کشمیر الیکشنز ایکٹ، رولز یا الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی روپورٹ کرے گا نامزد افسر کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ سرسری سماعت کے بعد اگر یہ باور کرتا ہے کہ مذکورہ ایکٹ، رولز یا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور اس کی کوئی سزا الیکشنز ایکٹ 2020 یا رولز میں نہیں دی گئی ہے تو ایسی صورت میں نامزد افسرخلاف ورزی کے مرتکب شخص کو جرمانہ کر سکتا ہے جو کہ زیادہ سے زیادہ پچاس ہزار روپے تک ہو سکتا ہے اور اگر نامزد افسر سرسری سماعت کے بعد یہ باور کرتا ہے کہ کوئی امیدوار یا سیاسی جماعت دوسری دفعہ خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے تو ایسی صورت میں معاملہ کی رپورٹ بغرض قانونی کارروائی الیکشن کمیشن کو ارسال کرے گا۔ جس میں متعلقہ امیدوار یا سیاسی جماعت کو نااہل قرار دیے جانے کی کارروائی بھی شامل ہے۔
نامزد افسران اور مانیٹرنگ ٹیمز میں ضلع نیلم سے نامزد افسر رپورٹ کنندہ ڈسٹرکٹ و سیشن جج/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جبکہ مانیٹرنگ ٹیم میں سینئر سول جج آٹھمقام نیلم، ایس ڈی ایم ہیڈکوارٹر، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، میاں عبدالباسط ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر، ایس ایچ اوصاحبان جُملہ تھانہ جات شامل ہیں۔ ضلع مظفرآبادمیں نامزد افسر رپورٹ کنندہ ڈسٹرکٹ و سیشن جج/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرجبکہ مانیٹرنگ ٹیم میں سول جج کورٹ نمبر4مظفرآباد، ایس ڈی ایم ہیڈکوارٹرمظفرآباد، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرمظفرآباد، شیخ عبدالرحیم بجٹ آفیسر الیکشن کمیشن مظفرآباد، ایس ایچ اوصاحبان جُملہ تھانہ جات شامل ہیں۔ ضلع جہلم ویلی میں نامزد افسر رپورٹ کنندہ ڈسٹرکٹ و سیشن جج/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرجبکہ مانیٹرنگ ٹیم میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرمظفرآباد، شیخ عبدالحکیم اسسٹنٹ الیکشن کمشنر، ایس ایچ اوصاحبان جُملہ تھانہ جات شامل ہیں۔ ضلع میرپور میں نامزد افسر رپورٹ کنندہ ڈسٹرکٹ و سیشن جج/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرجبکہ مانیٹرنگ ٹیم میں سینئر سول جج میرپور، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، جاوید اختر سینئر کلرک دفتر اسسٹنٹ الیکشن کمشنر، ایس ایچ اوصاحبان جُملہ تھانہ جاتشامل ہیں۔ ضلع بھمبر میں نامزد افسر رپورٹ کنندہ ڈسٹرکٹ و سیشن جج/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرجبکہ مانیٹرنگ ٹیم میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر،عمر لیاقت ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر، ایس ایچ اوصاحبان جُملہ تھانہ جات شامل ہیں۔ ضلع کوٹلی میں نامزد افسر رپورٹ کنندہ ڈسٹرکٹ و سیشن جج/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرجبکہ مانیٹرنگ ٹیم میں سول جج کورٹ نمبر 2، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ارشد محمود اسسٹنٹ الیکشن کمشنر، ایس ایچ اوصاحبان جُملہ تھانہ جاتشامل ہیں۔ضلع باغ میں نامزد افسر رپورٹ کنندہ ڈسٹرکٹ و سیشن جج/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرجبکہ مانیٹرنگ ٹیم میں سول جج دھیرکوٹ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، سردار الطاف ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر باغ،ایس ایچ اوصاحبان جُملہ تھانہ جات شامل ہیں۔ضلع حویلی کہوٹہ میں نامزد افسر رپورٹ کنندہ ڈسٹرکٹ و سیشن جج/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرجبکہ مانیٹرنگ ٹیم میں سینئر سول جج حویلی، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، سردار ارشاد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر حویلی،ایس ایچ اوصاحبان جُملہ تھانہ جات شامل ہیں پر مشتمل ہوگی۔ضلع پونچھ میں نامزد افسر رپورٹ کنندہ ڈسٹرکٹ و سیشن جج/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرجبکہ مانیٹرنگ ٹیم میں سینئر سول جج راولاکوٹ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، سید راشد حسین شاہ سینئر کلرک دفتر اسسٹنٹ الیکشن کمشنر راولاکوٹ، ایس ایچ اوصاحبان جُملہ تھانہ جات شامل ہیں۔ ضلع سدھنوتی میں نامزد افسر رپورٹ کنندہ ڈسٹرکٹ و سیشن جج/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرجبکہ مانیٹرنگ ٹیم میں سینئر سول جج سدھنوتی، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، عثمان منیر سانوالہ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر سدھنوتی،ایس ایچ اوصاحبان جُملہ تھانہ جات شامل ہیں۔ جُملہ مانیٹرننگ ٹیمز کی یہ ذمہ داری ہو گی کہ وہ امیدواران اور سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم پر مکمل نظر رکھے گی اور آزاد جموں و کشمیر الیکشنز ایکٹ کے تحت جہاں کہیں بھی رولز، ایکٹ اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو ان کی نسبت رپورٹ نامزد افسران کو کریں گے جو دفعہ 106 A کی ذیلی دفعہ 3 و 4 کے مطابق کارروائی کرنے کے مجاز ہوں گے۔ یہ بات سیکرٹری (ترجمان) آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتائی گئی ہے۔

واپس کریں