مقبوضہ کشمیر میں پانچ فریڈم فائٹرز شہید، ایک بھارتی فوجی ہلاک
No image سرینگر 2 جولائی،کشیر رپورٹ)مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے علاقے ہانجن راجپورہ میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں پانچ فریڈم فائٹرز شہید ہو گئے، جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔پولیس ترجمان وجے کمار نے جمعہ کو صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی فوج کے آپریشن میں ایک مجاہد کمانڈر نشاز لون بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں آزاد ی کے لئے کشمیریوں کی مزاحمتی تحریک گزشتہ تیس سال سے زائد عرصے سے جاری ہے اور اس دوران ایک لاکھ سے زائد کشمیر شہید ہوئے اور بھارتی فوجی بھی ہزاروں کی تعداد میں ہلاک ہو چکے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت دس لاکھ فوج کے بھرپور استعمال کے باوجود کشمیریوں کے مطالبہ آزادی کی مزاحمت کو کچلنے میں ناکام چلا آ رہا ہے۔

واپس کریں