وزیر داخلہ شیخ رشید کا امیدوار رکشہ چلاتا نہیں بلکہ رکشے فروخت کرتا ہے اور مالدار تاجر ہے
No image راولپنڈی ( کشیر رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعوی کیا ہے کہ ''میں نے رکشا چلانے والے کو عمران خان سے ٹکٹ دلوایا''۔ آزاد کشمیر اسمبلی کے مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقہ ایل اے 43کشمیر ویلی 4راولپنڈی شہر سے شیخ رشید احمد کی عوامی مسلم لیگ کے امید وار جاویدبٹ الیکشن لڑ رہے ہیں۔اسی حلقے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار اظہر گیلانی اور ایک دوسرے امیدوار مسٹر بخاری الیکشن سے دستبردار ہو گئے ہیں ۔ ان کی دستبرداری میں شیخ رشید احمد کا ہاتھ بتایا جا تاہے۔شیخ رشید احمد کا یہ کہنا خلاف حقیقت ہے کہ انہوں نے ایک رکشہ چلانے والے کو عمران خان سے ٹکٹ دلوایا ہے جبکہ حیقیت یہ ہے کہ ویلی 4سے ان کا امیدوار جاوید بٹ ایک بڑا اور مالدار تاجر ہے جو رکشہ چلاتانہیں بلکہ نئے رکشے فروخت کرتا ہے۔یہاں یہ سوال بھی سامنے آتا ہے کہ کیا وفاقی وزیر داخلہ کے فرائض منصبی میں آزاد کشمیر الیکشن میں سیاسی فتوحات کے اہداف حاصل کرنا بھی شامل ہے؟

واپس کریں