بھارتی روئیے کی وجہ سے پاکستان بھارت آبی مذاکرات تعطل کا شکار
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ،3جولائی2021) بھارت کے روئیے کی وجہ سے پاکستان بھارت آبی مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔ انڈس واٹر کمیشن کے مطابق بھارتی آبی ماہرین نے تین ماہ گزرنے کے باوجود پاکستان کا دورہ نہیں کیا، سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارتی وفد کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا، پاکستان نے بھارت کو دورے کے لیے تین مراسلے بھی بھجوائے کیونکہ پاکستان نے بھارتی انڈس واٹر کمیشن کو مختلف سائٹ انسپکشن کرانی تھیں۔ انڈس واٹر ٹریٹی کے تحت سال یکم اپریل سے شروع ہوتا ہے اور بھارت میں ہوئے اجلاس میں طے ہوا تھا کہ بھارتی وفد بھی دورہ کرے گا مگر بھارت کی طرف سے ابھی تک دورے کا نہیں بتایا گیا ہے۔انڈس واٹر حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اٹھائے گئے اعتراضات پر بھارت کو جواب بھی دینا تھا۔
واپس کریں