بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے پونچھ ضلع میں کنٹرول لائین پہ آزاد کشمیر کے ایک ضعیف شہری کو حراست میں لے لیا
No image سرینگر( کشیر رپورٹ،3جولائی2021) بھارت فوج نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے علاقے پونچھ میں، لائین آف کنٹرول ( سیز فائر لائین) سے آزاد کشمیر کے ایک ضعیف شہری کو گرفتار کیا ہے۔آزاد کشمیر کا بوڑھا شہری بھارتی فوج کی تحویل میں ہے اور ابھی تک اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ایک پولیس عہدیدار نے ہفتہ کو صحافیوں کو بتایا کہ فوج نے پونچھ ضلع میں لائین آف کنٹرول سے آزاد کشمیر کے ایک بوڑھے شخص کو حراست میں لیا ہے۔
واپس کریں