ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں سماعت کا شیڈول
No image مظفرآباد(3جولائی 2021) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئیندہ عام انتخابات 2021 کے لیئے تیار کی گئی پولنگ سکیم کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی جانب سے صادر کیئے گئے فیصلہ جات کے خلاف آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن میں مورخہ 03-07-2021تک دائر ہونے والی اپیل ہا پر مظفرآباد ڈویژن سے متعلقہ اپیل ہا عوام علاقہ لوئر بنی لنگڑیال بذریعہ محمد صغیر ولدا میر حسین ساکنہ لوئر بنی لنگڑیال بنامڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ایل اے۔32،مظفرآباد6-، عوام علاقہ مہاجر کیمپ راڑو امبور بذریعہ خواجہ غلام لاثانی وغیرہ بنامڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ضلع مظفرآباد،محمد فاروق وغیرہ بنام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مظفرآباد وغیرہ،عوام علاقہ موضع کیل کھکھیاں بذریعہ محمد داؤد وغیرہ بنامڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نیلم کی سماعتمورخہ 04-07-2021 کو سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز کریں گے۔
اپیل ہا پونچھ ڈویژن عوام علاقہ کلالی بذریعہ محمد صغیر ولد محمد صادق ساکنہ کلالی ضلع حویلی بنامڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ایل اے۔17، باغ۔IV،عوام علاقہ تاچھاں بذریعہ اکرم حسین فاروقی ضلع حویلی بنام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ضلع حویلی، چوہدری کمال دین ولد فتح محمد محلہ پٹیاں وغیرہ بنام ریٹرننگ آفیسر ضلع حویلی اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ضلع حویلی،سید محمد حنیف شاہ ولد اشرف شاہ وغیرہ بنامڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر،عوام علاقہ سلاڑہ بالا بذریعہ محمد سعید ولد چراغ دین ساکنہ سلاڑہ ضلع حویلی بنام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ضلع حویلی اور سائلان / ووٹران موضع سلاڑہ بذریعہ ایجنٹ،عوام علاقہ ریجی بذریعہ خواجہ محمد عمران ولد خواجہ بشیر احمد ساکنہ ریجی حویلی بنام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ضلع حویلی اور عوام علاقہ ریجی بذریعہ یاسر راٹھور ایڈووکیٹ و غیرہ ضلع حویلی،اہلیان کیرنی وسطی بذریعہ عبدالمجید ولد لال دین ساکنہ کیرنی وسطی تحصیل وضلع حویلی کہوٹہ بنام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ضلع حویلی کہوٹہ وغیرہ،سہیل مسعود ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ بار کہوٹہ حویلی (پولنگ ایجنٹ) سول جلال آباد تحصیل ضلع حویلی بنام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر حویلی وغیرہ،عوام علاقہ گوگڈار بالا بذریعہ محمد طارق ولد نور محمد قوم گجر ساکنہ گوگڈار بالا تحصیل ممتاز آباد ضلع حویلی بنام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر حویلی وغیرہ کی سماعت مورخہ 04-07-2021 کوجبکہ اہلیان علاقہ ہالن شمالی بذریعہ محمد شفیق خان راٹھور ولد بلور دین خان وغیرہ بنام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ضلع حویلی اورریٹرننگ آفیسر ضلع حویلی، اہلیان علاقہ ملک سولی ولادیاں بذریعہ سید سلطان حیدر بخاری ولد سید غلام محمد شاہ بخاری وغیرہ بنامڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر حلقہ ایل اے۔17 حویلی، اہلیان علاقہ چکیاس بذریعہ یاسر راٹھور ایڈووکیٹ (الیکشن ایجنٹ) ساکنہ چکیاس تحصیل ممتاز آباد ضلع حویلی) بنام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر حویلی اور ریٹرننگ آفیسر حویلی،اہلیان علاقہ پدر بذریعہ فدا محمد راٹھور ولد کرم حسین خان وغیرہ ضلع حویلی) بنام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر حویلی اور محمد رفیق ولد ایم نذر دین ساکنہ پدر، اہلیان علاقہ فتح پور بذریعہ سہراب کیانی ولد امیراللہ خان وغیرہ بنام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر حویلی اورغلام حسین ولد محمد دین ساکنہ فتح پور تحصیل و ضلع حویلی، اہلیان علاقہ کرسندھڑہ بذریعہ طارق ولد عطاء اللہ خان وغیرہ بنام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر حویلی اور محمد شفیع ولد میر محمد ساکنہ کرسندھڑہ بالا تحصیل ممتاز آباد ضلع حویلی،اہلیان علاقہ موہری میدان بذریعہ یاسر راٹھور ایڈووکیٹ (الیکشن ایجنٹ) ساکنہ موہری میدان تحصیل ممتاز آباد ضلع حویلی) بنامڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر حویلی اور ریٹرننگ آفیسر حویلی،اہلیان علاقہ پلاں چوہدریاں بالا و کائیں دھڑہ بذریعہ الطاف قریشی ولد سیف اللہ قریشی وغیرہ بنامڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر حویلی اور صابر حسین ولد محمد دین ساکنہ پلاں چوہدریاں تحصیل و ضلع حویلی اور اہلیان علاقہ پلاں گھکھڑاں بذریعہ ریاض احمد کیانی ولد گلاب خان وغیرہ بنام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر حویلی اور کاظم حسین ولد محمد افضل خان وغیرہ کی کی سماعت مورخہ 05-07-2021 کو ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میرکریں گے۔یہ بات آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن (ترجمان)کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتائی گئی ہے۔

واپس کریں