کشمیر پریمئیر لیگ(KPL )کے میچ6سے16جولائی تک مظفر آباد میں،پاکستان کے اہم کھلاڑی بھی شامل
No image مظفر آباد( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر میں پہلی بار قومی سطح کے تقریبا تمام کھلاڑی ' کشمیر پریمئیر لیگKPL میں شامل ہوں گے جس کے میچ 6سے16جولائی تک مظفر آباد میں ہوں گے۔
پاکستان کے ممتاز و معروف کرکٹر شاہد آفریدی،بابر اعظم ، شاداب خان آئیکن پلیرز میں شامل ہیں،اوور سیز پلیئر میں تلکرتنے دلشان،ہرشل گبز اور البائی مور شامل ہیں۔ّآزاد کشمیر کی پریمئر لیگ (KPL)کا آغاز 6جولائی کو مظفر آباد میں ہوگا۔KPL پاکستان کرکٹ بورڈ سے منظور شدہ ہے۔KPL کے میچ ٹی وی اور سوشل میڈیا پہ دکھائے جائیں گے۔اگر یہ ٹورنامنٹ کامیاب ہو گیا تو پھرہر سال کے وسط میں KPL کا انعقاد کیا جائے گا۔
کھلاڑیوں کی چھ کیٹیگریز میں اوور سیز،پلاٹینیم،ڈائمنڈ، گولڈ،سلور اورایمرجنگ پلیئرز شامل ہیں۔مظفر آباد ٹائیگرز کے لئے شاہد آفریدی آئیکن پلیئر کی حیثیت سے کھیلیں گے،جبکہ محمد زمان مارکی پلیئر کی حیثیت سے مظفر آباد ٹائیگرز کا حصہ بنیں گے۔اوور سیز آئیکنز کے لئے آئیکن پلیئر سرفراز احمد ہوں گے جبکہ حسن علی ان کے مارکی پلیئر ہوں گے۔
راولاکوٹ ہاکس کے آئیکن پلیئر فخر زمان اور مارکی پلیئر عماد وسیم ہوں گے۔بابر اعظم کوٹلی پینتھرز کے آئیکن پلیئر جبکہ محمد حفیظ اس ٹیم کے مارکی پلیئر ہوں گے۔ میر پور رائلز کے آئیکن پلیئر شعیب ملک اور مارکی پلیئر شاہین شاہ آفریدی ہوں گے۔باغ سٹیلنز کے آئیکن پلیئر شاداب خان اور مارکی پلیئر محمد عامر ہوں گے۔
آزاد کشمیر کے پہلے KPL2021 میں ڈرافٹنگ کے لئے پلاٹینیم کیٹیگری میں بارہ کھلاڑی ، اسد شفیق، حیدر علی، حارث سہیل، امام الحق وہاب ریاض ، جنید خان ،کامران اکمل، محمد حسنین، محمد عرفان ، شرجیل خان،سہیل تنویر اور عثمان حیدر شامل ہیں۔
اوور سیز کی کیٹیگری میں ہرشل گبز، تلکرتنے دلشان، میٹ پرئیر،اویس شاہ، ریان سئیڈ بوٹم، مولٹی پینسر، ٹینو بیسٹ، ایلبی مورکل، روئے کلینولڈٹ، فل مسٹرڈ اور کرس ٹرملیٹ شامل ہیں۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں احمد شہزاد، عامر یامین، آصف علی، عماد بٹ، انور علی، اعظم خان، حسین طلعت، افتخار احمد، خرم منظور، خوشدل شاہ، خالد عثمان، محمد وسیم جونیئر، محمد موسی خان، شان مسعود، سہیل خان، شعیب مقصود ، عمید آصف، عمر امین، عثمان خان شنواری اور وقاص مقصود شامل ہیں۔ان کھلاڑیاں کو چھ ٹیمیں اپنے ساتھ شامل کر سکیں گی۔
گولڈ کیٹیگری میں دستیاب کھلاڑیوں میںابرار احمد ،عاقب جاوید،علی عمران،ارشد اقبال، اویس ضیائ، عظیم گھمن، بلال آصف، بلاول بھٹی، بسم اللہ خان ،دانش عزیز، دلبر حسین، احسان عادل، حماد اعظم، عمران خان سنیئر، کامران گھمن، کاشف بھٹی، محمد اصغر، محمد الیاس، محمد عمران جونیئر، راحت علی، رضا علی ڈار، روحیل نظیر،سعد علی، سعد نسیم، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان ارشاد، سلمان علی آغا، صمین گل، تابش خان،عمر صادق، عمر خان، عثمان خان، عثمان صلاح الدین، زین عباس ، ذیشان اشرف اور ظفر گوھر شامل ہیں۔اسی طرح سلور کیٹیگری میں 33کھلاڑی شامل ہیں۔
آج ،ہفتہ کے روز کی جانے والی ڈرافٹنگ کے مطابق ڈائیمنڈ کٹیگری دوسرے رائونڈ میں احمد شہزاد راولاکوٹ ہاکس، محمد عرفان میرپور رائلز اور عثمان قادر کو کوٹلی لائنز نے پک کر لیا۔ڈائیمنڈ کٹیگری دوسرے رائونڈ میں محمد وسیم جونیئر مظفرآباد ٹائیگرز، سہیل خان اورسیز واریرز اورعمید آصف باغ سٹیلینز نے پک کر لیا۔ڈائیمنڈ کٹیگری میں خوشدل شاہ میرپور، حسین طلعت راولاکوٹ ہاکس اور اعظم خان کو اور سیز واریرز نے پک کر لیا۔ڈائیمنڈ کٹیگری میں صعیب مقصود مظفرآباد ٹائیگرز، آصف علی کوٹلی لائنز اور افتخار احمد کو باغ سٹیلینس نے پک کر لیا۔پلاٹینیم کٹیگری میں شان مسعود باغ سٹیلینز، کامران اکمل کوٹلی لائنز، سہیل تنویر کو مظفرآباد ٹئیگرزنے پک کر لیا۔پلاٹینیم کٹیگری میں شرجیل خان میرپور رائلز، حیدر علی اور سیز اور محمد حسنین کو راولاکوٹ ہاکس نے پک کر لیا،اسلام آباد: کے پی ایل ڈرافٹ میں کامران اکمل پلاٹینم کٹیگری میں کوٹلی لائنز میں شامل ہو گئے۔
واپس کریں