مقبوضہ کشمیر میں پہلی بار نقل مکانی کرنے والے گوجر بکروالوں کے اعداد و شمار اکٹھے کئے جا رہے ہیں
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں ہر سال نقل مکانی کرنے والے گوجر بکروالوں کی آبادی کے اعداد و شمار اکٹھے کئے جا رہے ہیں ۔ اننت ناگ اسلام آباد سے نقل مکانی کرنے والے گوجر بکروالوں کی مردم شماری کا آغاز کیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ایسی خصوصی مردم شماری پہلی بار کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ ہر سال گرمیوں میں مویشیوں کے ساتھ کشمیر کے بلند و بالا پہاڑوں پہ اور سردیوں میں میدانی علاقوں میں رہنے والے گوجر بکروال کئی مشکلات کی وجہ سے اپنے آبائی پیشہ چھوڑ کر مختلف مقامات پر مستقل طور پر رہائش پذیر ہو رہے ہیں جس سے روائیتی طور پر اپنے مال مویشیوں کے ساتھ ہر سال نقل مکانی کرنے والے گوجر بکروالوں کی تعداد میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے۔ اسی طرح آزاد کشمیر میں بھی ہر سال نقل مکانی کرنے والے گوجر بکروالوں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
واپس کریں