وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کے سوال پر غلط بیانی
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ، 6جولائی2021) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے منگل کو پریس کانفرنس کے دوران عمران خان حکومت کی طرف سے آزاد کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کے اقدامات کے سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس صرف 8حلقوں پہ امیدوار ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے پاس صرف 12,14نشستوں پہ امید وار ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ اتنی کم سیٹوں پر ہوتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان حکومت پر آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام نہیں لگانا چاہئے۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر اور مہاجرین مقیم پاکستان کے تمام حلقوں سے اپنے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے اورتمام حلقوں میں ان کی انتخابی مہم بھی جاری ہے۔ اس صورتحال میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا یہ دعوی کرنا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے پاس آزاد کشمیر اسمبلی کے تمام حلقوں میں امیدوار ہی نہیں ہیں، سراسر غلط بیانی ہے اور اس سے وفاقی وزیر اطلاعات کی آزاد کشمیر کے امورسے بے خبری کا اظہار بھی ہوتا ہے۔یوں وفاقی وزیر اطلاعات پاکستانی صحافیوں کی طرف سے آزاد کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کے سوال کا مناسب جواب دینے اور عمران خان حکومت کی طرف سے دھاندلی کے اقدامات کے سوال کا دلیل سے جواب دینے میں بھی مکمل طور پر ناکام رہے۔
واپس کریں