مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک نوجوان کو گرفتار کر نے کے بعد جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔پولیس کے مطابق معراج الدین حلوائی عرف عبید کو ایک ناکے پہ گرفتار کیا گیا تھا اور اسے تفتیش کے بعد ہندواڑہ کرال گنڈ کے پازی پورہ جنگل میں اسلحے کی برامدگی کے لئے لیجایا گیا جہاں عبید نے اچانک ایک لوڈڈ کلاشنگوف نکال کر فورسز پہ فائرنگ شروع کر دی جس پر فورسز نے فائرنگ کر کے اسے شہید کر دیا۔ پولیس کے مطابق عبید حزب المجاہدین کا کمانڈر تھا اور2012سے فورسز کے خلاف سرگرم تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ عبید '' اے ڈبل پلس'' سطح کا عسکریت پسند تھا یعنی اس کی ہلاکت پہ بہت بڑی رقم رکھی گئی تھی۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک کلاشنگوف اور چار میگزین برآمد ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت سے آزادی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بالخصوص گزشتہ تیس سال سے مزاحمتی تحریک جاری ہے ۔ اس دوران ایک لاکھ سے زائد کشمیری بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہوئے جبکہ مارے جانے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد بھی ہزاروںمیں ہے۔بھارتی فورسز آئے روز نوجوانوں کو گرفتار کر کے جعلی مقابلوں میں ان کو ہلاک کر دیتی ہے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ عبید برہان وانی شہید کا ہم عصر تھا۔
واپس کریں