مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج سے دو مختلف جھڑپوں میں چار کشمیری فریڈم فائٹر شہید
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) بھارتی فوج کے ساتھ دو مختلف جھڑپوں میں چار کشمیر فریڈم فائٹرز شہید ہو گئے۔پولیس سربراہ نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ بارہ گھنٹے کے دوران دو فریڈم فائٹر کلگام اور دو پلوامہ میں ہونے والی دو مختلف جھڑپوں میں شہید ہوئے۔ اس سے پہلے مقبوضہ کشمیر کے شمالی علاقے ہندواڑہ میں ایک کشمیری فریڈم فائٹر کو بھارتی فوج نے گرفتار کرنے کے بعد جعلی مقابلے میں شہید کیا تھا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت سے آزادی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بالخصوص گزشتہ تیس سال سے مزاحمتی تحریک جاری ہے ۔ اس دوران ایک لاکھ سے زائد کشمیری بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہوئے جبکہ مارے جانے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔بھارتی فورسز آئے روز نوجوانوں کو گرفتار کر کے جعلی مقابلوں میں ہلاک کر دیتی ہے کیونکہ ہر فریڈم فائٹر کو مارنے پر بھارتی فوجیوں کو لاکھوں روپے انعام ملتا ہے۔
واپس کریں