مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوج نے اوڑی میں پانچ کشمیری نوجوانوں کو گرفتا رکر لیا
No image سرینگر( کشیررپورٹ) بھارتی فورسز نے پانچ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ وہ کنٹرول لائین عبور کرنا چاہتے تھے، ان کے قبضے سے چاقو اور ٹارچ برآمد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خطرناک مواد ہے۔چار نوجوانوں کو پہلے اوڑی بارہمولہ سے گرفتار کیا گیا جبکہ پانچویں نوجوان کو گرفتارکیا ہے۔ بھارتی فوج کا دعوی ہے کہ یہ نوجوان گائیڈ کا کام کرتا ہے۔گرفتار کئے جانے والے نوجوانوں میں شیری مرہار کے محمد شفیع حجام ، ریاض احمد بٹ ،چاٹلورہ سوپور کے یاسر بٹ اور پرویز احمد ساکن گوہلان اوڑی شامل ہیں۔
واپس کریں