فاروق حیدر نے ریاست بچانے کا قدم اٹھایا ہے،عمران خان بزدل جو کشمیر کا مقدمہ ہار گیا، مریم نواز
No image ہٹیاں بالا (11 جولائی 2021 )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنمامریم نواز شریف نے کہا کہ کشمیر کو صوبہ بننے سے روکنے کے لیے راجہ فاروق حیدر اور نواز شریف جیسے بہادر اور دلیر لوگ چائیں، عمران خان کشمیر پر نظر لگا کر بیٹھا ہے، اگر عمران خان نے کشمیر کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالا تو یاد رکھنا اس دفعہ مقابلہ راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ساتھ ہے۔ ان شا اللہ نواز شریف کی قیادت میں وطن کو ستم شعاروں سے چھڑائیں گے۔ کشمیریوں کے ساتھ خون کا رشتہ ہے،راجہ فاروق حیدر نے ریاست بچانے کا قدم اٹھایا، عمران خان بزدل انسان ہے جو کشمیر کا مقدمہ ہار گیا،کشمیر کے انتخابات میں ووٹ چوری کیا تو کشمیری تم کو نہیں چھوڑیں گے،یاد رکھنااگر کشمیریوں کا ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی تو فاروق حیدر تم کو چھوڑے گا نہیں، یہاں سے آٹھ میل دور لائن آف کنٹرول ہے. مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،میں سرحد کے اس پار پیغام دینا چاہتی ہوں کہ میں مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑی ہوں، پچیس جولائی کو اپنے ووٹ کا درست استعمال کرو اور ووٹ کو عزت دو۔
مریم نواز نے ہ ہٹیاں بالا میں راجہ محمد فاروق حیدر خان کے بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ وعدہ کرو پچیس کو کوئی بھی اپنے گھر نہیں رہے گا۔نواز شریف مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، اس ماں کے ساتھ کھڑے ہیں جس نے اپنے بیٹے کو قربان کیا ہے،یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ان کو نہ بھولیں گے نہ بھولنے دینگے۔ عمران خان جب کشمیر کا رخ کرنا تو اپنا نامہ اعمال بھی ہاتھ میں لیکر آنا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ سے واپسی پر عمران خان نے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں کشمیری پوچھتے ہیں وہ ورلڈ کپ۔کہاں ہے، کیا کشمیر کو ہندوستان کی جھولی میں ڈالنا تمہارا ورلڈ کپ تھا۔انہوں نے کہا کہ جو سلیکٹ ہو کر آیا ہو اسکی نہ گھر میں عزت ہوتی ہے نہ باہر۔ پاکستان اور آزاد کشمیر میں کوئی ایک شخص بھی ایسا نہیں جو یہ نا جانتا ہو کہ عمران خان کہاں سے آیا ہے۔ پاکستان میں ایک ہی شخص خوشحال ہے اسکا نام عمران خان ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میرا گھر ہے، مریم نواز اور نواز شریف کا کشمیر سے خون کا رشتہ ہے، راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ ہمارا فیملی کا تعلق ہے، میاں نواز شریف راجہ محمد فاروق حیدر خان سے پیار کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان نے خدمت کا قدم بڑھا دیا ہے، آپ نے اب ان کا ساتھ دینا ہے، راجہ فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر کا کلچر بد ل دیا اور وفاداری کی نئی تاریخ رقم کی۔
ہٹیاں بالا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر و صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق خان نے کہا کہ کشمیری بے غیرت اور بزدل نہیں، ووٹ چوری کرنے والے کا آخری دم پیچھا کرینگے، جو بھی کشمیر کا سودا کرے گا اس کے خلاف کھڑے ہونگے، آپ سب نے ووٹ کہ حفاظت کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جہلم ویلی کو پہچان دی، جہلم ویلی کو ضلع بنایا، ایل او سی بسنے والوں کو معاوضے دیے، بیوگان کی کفالت، یتیموں کی کفالت کا قانون بنایا،یہ سب کام آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ہوے اور مسلم لیگ ن کے مقدر میں آئے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے عہدیداروں اور کارکنوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے اس جلسہ کو کامیاب بنایا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر محترمہ مریم نواز شریف کے دورہ جہلم ویلی کے موقع پر سرینگر روڈ پر جگہ جگہ دختر کشمیر کا فقید المثال استقبال کیا گیا، جگہ جگہ کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوے دختر کشمیر کا استقبال کیا۔

واپس کریں