عمران خان پاکستان اور کشمیر کے عوام سے معافی مانگے،میں نے پاک فوج کے جوانوں کو سلام کیا،انہوں نے مجھے سلیوٹ کیا۔ مریم نواز
No image وادی لیپہ(12جولائی2021) پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا رزق اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے۔ آپ کو جو بجٹ ملتا ہے وہ بھیک نہیں آپ کا حق ہے جو آپ کو ملتا ہے، کوئی کشمیریوں کا حق چھین لے اور نواز شریف ،مریم نواز دیکھتے رہیں، یہ نہیں ہوسکتا، نواز شریف محب وطن ہے، نواز شریف کا دشمن بھی حب الوطنی کی گواہی دیتا ہے، عمران خان سے پوچھنا کہ کیا تم فاروق حیدر کی ترقی کو بھی ریورس گیئر لگانے آرہے ہو؟ عمران خان مزید ظلم کرنے کے بجائے اپنے نامہ اعمال کی طرف دیکھو، اللہ تعالی سے معافی مانگو، پاکستان اور کشمیر کے عوام سے معافی مانگو، آزادکشمیر میں ووٹ مانگنے کے بجائے جائے نماز بچھائو اور اللہ تعالی سے معافی مانگو۔عمران خان کے وزرا کی پیسے بانٹنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے مگر آزاد کشمیر کے غیور عوام بکنے والے نہیں، عمران خان کو سادہ اکثریت کے لالے پڑے ہوئے ہیں،یہ نواز شریف کا میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتا، بزدل آدمی ہے۔عمران خان کابیانیہ منہ کے بل گر پڑا ہے، عمرا ن خان کو بتانا چاہتی ہوں آپ آئے ہی نہیں گونیازی گو نیازی کا نعرہ لگ گیا۔راجہ فاروق حیدرخان اور ان کے ساتھیوں نے بہادری اور وفاداری کی جو مثال قائم کی اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں ۔ نوازشریف نے وادی لیپہ کے لوگوں کے لیے پیار بھیجا ہے،بنت کشمیر مریم نواز کا آپ سب کو سلام،وادی لیپہ کے لوگوں کو بتاناچاہتی ہوں کشمیر میں پھر شیر آرہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وادی لیپہ میں لیپہ کرناہ کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع وزیراعظم آزادکشمیر وصدرمسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدرخان،سینئر لیگی رہنماء پرویز رشید،مصدق ملک، مریم اورنگزیب، انجینئر رفاقت حسین اعوان و دیگر بھی موجود تھے ۔
مریم نواز نے کہا کہ کرپشن کا بیانیہ منہ کے بل زمین پر پڑا ہے، عمران خان نے تین سال میں پاکستان کی ترقی کو ریورس گیئر لگا دیا، وفاقی وزرا کھلے عام پیسے بانٹتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ میری رگوں میں کشمیر کا خون ہے، آپ کا جذبہ بتارہا ہے کہ کشمیر میں پھر شیر آرہا ہے، فیصلہ ضمیر کا، ووٹ نواز شریف کا،کشمیر نے آج اپنا فیصلہ سنادیا ہے، عمران خان کشمیر آکر اپنا وقت ضائع نہ کریں۔ عمران خان کو سادہ اکثریت کے لالے پڑے ہیں، لیپا ویلی کہہ رہی ہے آٹا چوروں چینی چوروں جان چھوڑو، مریم نواز نے کہاکہ مجھے وادی نیلم میں جگہ جگہ پاک فوج کے جوان نظر آئے، مجھے پاک فوج کی وردی میں کھڑے ہر بچے پر بہت پیار آیا، میں نے انہیں سلام کیا، انہوں نے بھی مجھے سلوٹ کیا، یہ اپنے گھروں سے دور پہرے دے رہے ہیں، ہماری حفاظت کررہے ہیں۔مریم نواز نے کہاکہ فوجی جوانوں کی تنخواہیں نوازشریف کے دور میں بڑھیں، کئی لوگ ذاتی مفاد کیلئے نواز شریف کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں، جبکہ فوج کی جب جب تنخواہیں بڑھیں، نواز شریف دور میں بڑھیں، عمران خان کے دور میں فوجی جوانوں کی تنخواہیں نہیں بڑھیں۔انہوں نے کہاکہ ایک جماعت ایسی بھی ہے جو مسائل حل کرنے کے بجائے ووٹ چوری کرنے کی ماہر ہے، وہ جماعت آر ٹی ایس کا بٹن نہیں دباتی، الیکشن کمیشن کا عملہ اٹھا کر لیجاتی ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ عدالت کہتی ہے نواز شریف، شہباز شریف، شاہد خاقان، حمزہ شہباز پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، کرپشن کا بیانیہ منہ کے بل زمین پر پڑا ہے، تمہیں تین سال بعد بھی نواز شریف کو ہرانے کیلئے الیکشن چوری کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز وہ پہلی خاتون ہے جو نیب کی قید میں رہ کر آئی ہے، کوٹ لکھپت جیل کے ڈیتھ سیل میں تین ماہ گزارے ہیں،مریم نواز نے کہاکہ ووٹ چور کو چھوڑنا نہیں ہے اسے گھر تک چھوڑ کر آنا ہے، عمران خان سے کہتی ہوں، نیب کو کوسنے کی ضرورت نہیں،اگر کچھ کرنے کی ضرورت ہے تو عمران اپنے اعمال دیکھو،اب تمہاری عمر بھی ہوگئی ہے، اپنے اعمال کی اللہ سے معافی مانگو۔مریم نواز نے کہا کہ انتخابی مہم میں کشمیر کا ایک ایک حصہ دیکھنے کو ملا، مجھے کئی مقامات پر فوجی جوان نظر آئے اور انہوں نے مجھے سیلوٹ کیا تو مجھے ایک تعلق کا احساس ہوا۔مریم نواز نے کہا کہ کئی لوگ اپنے ذاتی مفاد کے لیے نواز شریف کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرتے ہیں کہ شاید نواز شریف فوج کے خلاف ہیں، تو انہیں شرم آنی چاہیے، فوج کا بجٹ اور فوجی جوانوں کی تنخواہ آخری مرتبہ صدر مسلم لیگ (ن) کے دور میں بڑھی۔ نواز شریف اس دھرتی کا بیٹا ہے اور سابق وزیر اعظم نے جن پر تنقید کی اس کو کسی ادارے پر تنقید کا نام نہ لیا جائے، اس لیے ان لوگوں نے جو کام کیا اس کا نقصان نہ صرف پاکستان اور کشمیر کو ہوا بلکہ ادارے بھی متاثر ہوئے۔مریم نواز نے کہا کہ ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جو آر ٹی ایس کے ذریعے دھاندلی کرتی ہے بلکہ الیکشن کمیشن کا عملہ ہی اٹھا کرلے جاتی ہیں۔ عمران خان نے 3 برس میں پاکستان کی ترقی کو ریورس گیئر لگا دیا ہے اور اب کشمیر میں کشمیری ترقی کو ریوس گیئر لگانے کے لیے یہاں آرہا ہے۔ عمران خان کی نالائقی، نااہلی سے کئی لوگ متاثر ہوئے۔پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وادی لیپہ کے عوام کو کشمیر کے بیٹے نواز شریف، شہباز شریف کا سلام، کشمیر نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، آپ کا جذبہ بتا رہا ہے کشمیر میں پھر شیر آ رہا ہے، ایک ووٹ چور یہاں نظر لگا کر بیٹھا ہے، آٹا چورو، چینی چورو، جان چھوڑو، وفاق سے ملنے والا بجٹ کشمیریوں کا حق ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی سے ہرشخص متاثر ہوا ہے،کچھ لوگ ذاتی مفاد کے لیے نوازشریف کے خلاف پراپیگنڈہ کرتے ہیں،نوازشریف حب الوطن ہیں،وہ اس دھرتی کا بیٹا ہیں.مجھے پتا چلا لوگوں کی روٹی پوری نہیں ہوتی تو شوگر کے مریضوں نے ادویات لانا چھوڑ دیں کیونکہ اخراجات پورے نہیں ہو رہے،نوازشریف نے جن لوگوں پر تنقید کی اس سے اداروں پر تنقید نہ سمجھا جائے،وہ وقت دور نہیں جب سب کو نوازشریف کی بیانیے پر چلنا ہوگا،وفاق سے ملنے والابجٹ کشمیریوں کاحق ہے،انسولین کی چھوٹی سی شیشی 1100 روپے کی ہوگئی میں عمران خان سے پوچھنا چاہتی ہوں،کیا کشمیریوں کی روٹی چھیننے آرہے ہو؟ کیا نواز شریف کے وقت میں ایک ایک کلو چینی کے لیے قطاروں میں کھڑا ہونا پڑا،عوام کو لائنوں میں کھڑا کرکے ایک ایک کلو چینی کا تھیلہ دے دیا گیا آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حالت پتلی نظر آتی ہے آزاد کشمیر انتخابات کے لیے ریاستی وسائل استعمال کیے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ 'عمران خان کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے فوج کے ان جوانوں کے گھر والے بھی مہنگائی سے پریشان ہوں گے جو جان ہتھیلی پر رکھ کر ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ عمران خان گو کہ سیلیکٹ ہو کر آئے ہیں لیکن موجودہ دور میں ان جوانوں کی تنخواہیں نہیں بڑھیں۔ فوجی جوانوں کی تنخواہیں آخری بار نواز شریف کے دور میں بڑھی تھیں۔ فوج کا جب جب بھی بجٹ بڑھا، فوجی جوانوں کی جب جب بھی تنخواہیں بڑھیں نواز شریف کے دور میں بڑھیں۔
وادی لیپہ میں مسلم لیگ ن کے عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئیصدرمسلم لیگ ن و وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ عمران خان مودی کے ساتھ ملکر سیز فائر لائن کو انٹرنیشنل بارڈر بنانا چاہتا ہے ، 10 ہزار مائوں بہنوں کی عزتیں لٹیں ، 11ہزار خواتین بیوہ ہیں ، سوا لاکھ تحریک آزادی کے شہداء ہیں ، ڈھائی لاکھ 1947میں شہید ہوئے، کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کو فراموش کرنے والا غدار ہے۔ کوئی مائی کا لعل الیکشن چوری نہیں کر سکتا، مسلم لیگ ن کے کارکن اپنے ووٹ پر پہرہ دیں گے ، کسی نے حرکت کرنے کی کوشش کی تو اس کا قبر تک پیچھا کروں گا۔ لائن آف کنٹرول پر رہنے والے لوگوں کو آزادی سے ووٹ ڈالنے دیں ، لیپہ کے لوگوں کی آواز مریم نواز ہے۔ آزادکشمیر کے عوام نے25جولائی کو حق و صداقت کی گواہی دینی ہے۔ راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہاکہ وادی لیپہ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوںکہ وادی لیپہ کرناہ میں اس سے بڑا اجتماع پہلے کبھی نہیں ہوا ، مریم نوازآپ کے پاس آئی ہے لیپہ والوں نے اپنی بہن اور بیٹی کی لاج رکھنی ہے ، جو حق مریم نواز شریف کا نہ وہ پی پی کا اور نہ پی ٹی آئی کا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری مائوں بہنوں بچوں اور بزرگوں نے خونی لکیر کے دونوں اطراف قربانیاں دی ہیں، مریم نوازدشمن کی گولیوں اور بارود میں زندگی گزارنے والوں کو دیکھنا چاہتی تھی اس لیے لیپہ آئی۔ مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ دشمن نے اگر میلی نظرسے دیکھاتو بچہ بچہ قہر بن کر ٹوٹے گا اور دشمن کا غرور خاک میں ملائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتاہوں جو ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ، ہم نے آپ کی خدمت کی ہے ،مسلم لیگ ن نے جو کام کیے وہ تاریخ کا حصہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف اقوام متحدہ کے اجلاس میں جانے سے قبل ہمارے پاس مظفرآباد آئے اور ہم سے پوچھا کہ میں نے جنرل اسمبلی میں کیا بات کرنی ہے اور جو ہم نے بتایا انہوں نے وہی بات کی ۔
واپس کریں