وفاقی وزیر گنڈا پور کے خلا ف جلسے میں پیسے دینے کا معاملہ، ذمہ دار کا تعین اور قانونی کاروائی کی جائے، الیکشن کمیشن کی ہدایت
No image مظفرآباد(13جولائی 2021) آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کا اجلاس آج بروز منگل منعقد ہوا جس میں علی امین گنڈا پور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کی طرف سے مورخہ04.07.2021 کو دوران پبلک میٹنگ ایک شخص کو رقم دیئے جانے کی نسبت سامنے آنے والی وڈیو کے تناظر میں ریٹرننگ آفیسر میرپور۔1 کی جانب سے ارسال کردہ رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ مسترد کرتے ہوئے قرار دیا گیا کہ ریٹرننگ آفیسر نے اپنی رپورٹ میں کسی شخص پر ذمہ داری کا تعین نہ کیا ہے اور اس امر کا بھی تعین نہیں کیا گیا ہے کہ اصل قصور وار کون ہے وزیر موصوف کی طرف سے پیسے دیے جانے کاعمل Bribe کے زمرہ میں آتا ہے جو آزاد جموں و کشمیر الیکشنز ایکٹ 2020 کی دفعہ 109 کے تحت قابل مواخذہ ہے لہذا اس نسبت ریٹرننگ آفیسر اور متعلقہ متعلقہ Law enforcement Agencies کو ہدایت کی گئی ہے کہ کہ وقوعہ کی نسبت مقدمہ درج کیا جا کر رقم ضبط کی جائے اور اصل قصور وار کو بعد از تحقیق سامنے لایا جائے۔ اور اس کے خلاف قانو ن کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ یہ بات سیکرٹری(ترجمان) آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ہے۔
٭٭٭٭٭

واپس کریں