داسو ڈیم ملازمین کی بس کو حادثہ، 9 چینی باشندوں سمیت13 افراد جاں بحق
No image اسلام آباد(14جولائی2021)اپرکوہستان میں داسو ڈیم کے ملازمین کو لانے لے جانے والی بس کے حادثے میں 13 افراد جاں بحق اور 39 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح چینی کارکنوں کو لے جانے والی ایک بس کھائی میں گرگئی جس سے 9 چینی باشندوں سمیت 13پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔} ڈی پی او{ اپر کوہستان نے 13افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئیں تاہم تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ڈی پی او نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچیں لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ جائے حادثہ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے سیل کر دیا گیا ہے۔
اس حادثے کے بارے میں دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ چینی کارکن اور پاکستانی عملہ کام کے لئے منصوبے کی جگہ پر جارہے تھیتب یہ حادثہ رونما ہوا، مقامی حکام حادثے کے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے رہے ہیں ۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزارت خارجہ چینی سفارت خانے سے قریبی رابطے میں ہے، حکومت پاکستان اور عوام چینی اور پاکستانی ورکرز کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور حادثے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلیے دعا گو ہیں۔
واپس کریں