الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پہ لیکچرار اور لائبریرین ملازمت سے معطل، انکوائری افسر کو پنددرہ دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
No image مظفرآباد(15جولائی 2021) آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شدہ ہدایات /ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی /آداب ملازمت کے منافی سیاسی /انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں محکمہ تعلیم کالجز نے مسٹر اسد سلیم لیکچرار کمیسٹری، خان محمد خان گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج پلندری اور مسٹر مشتاق مغل لائبریرین گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اٹھمقام ضلع کو ملازمت سے فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ اس حوالہ سے تحقیقات کے لئے مسٹر شہزاد اعظم ڈپٹی ڈائریکٹر نظامت اعلیٰ تعلیم کالجز کوانکوائری آفیسر مقرر کیا ہے جو معاملہ کی چھان بین /تحقیقات کرتے ہوئے 15ایام کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کے پابند ہونگے۔

واپس کریں