راولپنڈی میں وادی 4،وادی 5 ،جموں 6 کے حلقے
No image راولپنڈی ( 19 جولائی 2021) آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 25 جولائی کو ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں راولپنڈی / اسلام آباد میں تین حلقوں ایل اے 39 جموں 6،ایل اے 43 وادی 4 اور ایل اے 44 وادی 5 میں 34 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ۔ایل اے 39 جموں 6 جو راولپنڈی ڈویژن اور خیبر پختونخواہ کے کچھ علاقوں پر مشتمل ہے میں ووٹرز کی کل تعداد 36455 ہے جن میں 19549مرد ووٹرز اور 16906 خواتین ووٹرز ہیں ۔اس حلقے میں 147! پولنگ اسٹیشنز اور 249 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔ایل اے 43 وادی 4 میں ووٹرز کی کل تعداد 2457 ہے جن میں 1322 مرد ووٹرز اور 1135 خواتین ووٹرز ہیں ۔اس حلقے میں 8 پولنگ اسٹیشنز اور 10 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔ایل اے 44 وادی 5 میں ووٹرز کی کل تعداد 6340 ہے جن میں سے 3376 مرد ووٹرز جبکہ 2964 خواتین ووٹرز ہیں ۔اس حلقے میں 27!پولنگ اسٹیشنز اور 50 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔ایل اے 39 جموں 6 میں 13 امیدواروں ،ایل اے 43 وادی 4 میں 8 امیدواروں جبکہ ایل اے 44 وادی 5 میں 13 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے

واپس کریں