آزاد کشمیرالیکشن کمیشن نے 25جولائی کے الیکشن کے لئے آرمی کے کمیشنڈ ، جونیئر کمیشنڈ افسران ، ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دیئے
No image مظفرآباد(19جولائی 2021) چیف الیکشن کمشنر آف آزادجموں وکشمیر کی تحریک پر حکومت آزادجموں وکشمیر نے 25جولائی کوپاک آرمی کے کمیشنڈ اور جونئیر کمشینڈ آفیسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کر دیے۔ پاک آرمی 25جولائی پولنگ ڈے کے موقع پر الیکشن کمیشن آف آزادجموں وکشمیر، انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ امن و امان و برقرار رکھنے کے لیے صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد میں تعاون کریگی۔ اس سلسلہ میں محکمہ قانون، انصاف، پارلیمانی امور و انسانی حقوق کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔
حکومت آزادکشمیر نے چیف الیکشن کمشنر آف آزادجموں وکشمیر کی تحریک پر25جولائی کو ہونے والے انتخابات کیلئے تمام ریٹرننگ آفیسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیار ات تفویض کر دیے ۔ اس سلسلہ میں محکمہ قانون، انصاف، پارلیمانی امور و انسانی حقوق کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔
دریں اثناء ترجمان آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے بیلٹ پیپر پر مہر ثبت کرنے کے حوالہ سے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض ریٹرننگ آفیسر صاحبان کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دو یا تین کالموں پر مشتمل بیلٹ پیپرز پر ووٹر کی جانب سے مہر لگانے کے بعد اسے تہہ کرتے وقت دوسرے امید وار کے نام پر اس کا عکس پڑنے کی بناء پر ووٹ کس کے حق میں شمار تصو ر ہوگا اس سلسلہ میں کمیشن نے قبل ازیں پریذائیڈنگ افسران کی رہنمائی کے لیے جاری کر دہ ہدایتی کتابچہ میں درج کیا گیا ہے کہ اگر مہر پر زیادہ سیاہی لگ جانے کی وجہ سے یا بیلٹ پیپر کے صحیح طور پر تہ نہ کرنے کی وجہ سے اصل نشان کا دوسرا نشان (عکس) کیس دوسرے امید وار کے نام اور انتخابی نشان کی جگہ پرہلکا سا نشان پڑ جائے اور پریذائیڈنگ آفیسر اس قابل ہو کہ وہ اصل نشان کو ثانوی نشان سے جو بیلٹ پیپر کے تہ کرنے سے لگ گیا ہے تمیز کر سکے تو وہ ایسے بیلٹ پیپر کو مشکوک نہیں سمجھے گا بلکہ اسے جس امید وار کی جگہ میں اصل واضح نشان لگایا گیا تھا اس کے حق میں ڈالا گیا ووٹ شمار کرے گا۔

واپس کریں