بارہمولہ میں کشمیری مزاحمت کاروں کا دستی بم حملہ، ہندوستانی فورسز کے چار اہلکار زخمی
No image بارہمولہ ( کشیر رپورٹ) ہندوستانی مقبوضہ کشمیر کے قصبے بارہمولہ میں جمعہ کو دستی بم کے ایک دھماکے میں ہندوستان کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف) کے چار اہلکار زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بارہمولہ کے خانیار علاقے کے پل پہ کشمیری مزاحمت کاروں نے ہندوستانی فورسز پہ دستی بم سے حملہ کیا جس سے چار فورسز اہلکار اور ایک راہ گیر زخمی ہوا۔ حملے کے بعد ہندوستانی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
واپس کریں