بھارتی دھمکی کے باعث غیر ملکی کرکٹرز کشمیر پریمیئر لیگ سے دستبردار
No image اسلام آباد ۔آزاد کشمیر کے صدر مقام مظفر آباد میں 6 اگست سے شروع ہونے والی ' کشمیر پریمیئر لیگ ' میں ہندوستان کی دھمکی کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔' جیو نیوز' کے مطابق بھارت کی جانب سے کشمیر پریمیئر لیگ کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں منظرعام پر آگئیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی دھمکی کے باعث ٹورنامنٹ میں شریک تمام غیر ملکی کرکٹرز دستبردار ہوگئے ہیں۔' جیو نیوز ' نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کو بھارتی بورڈ کی جانب سے دھمکی دی گئی اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو کہا گیا کہ کشمیر گئے تو ان پر آئی پی ایل سمیت انڈین کرکٹ کے دروازے بند کردیں گے۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کے ایجنٹ کو بی سی سی آئی کے اعلی افسر نے دھمکی دی جس کے بعد غیر ملکی کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذرت کرلی۔منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ 6 اگست سے ٹورنامنٹ پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہوگا۔دوسری جانب جیونیوز کے پاس ایجنٹ کے خط کا دستاویزی ثبوت موجود ہے۔ کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز 6 اگست سے ہورہا ہے جبکہ لیگ کا فائنل 17 اگست کو مظفرآباد میں کھیلا جائے گا۔
واپس کریں