آزاد کشمیر اسمبلی کی 8مخصوص نشستوں کے انتخابات مکمل
No image مظفرآباد(2اگست2021 ) آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پیر کواسمبلی اجلاس میں ووٹنگ ہوئی۔پی ٹی آئی کی 3 ،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی ایک ایک خاتون کامیاب ہوئیں۔ علما مشائخ سے پی ٹی آئی کے امیدوار پیر مظہر سعید شاہ ، ٹیکنوکریٹ کے لئے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری رفیق نئیر ، اوور سیز کشمیری کی سیٹ پر محمد اقبال کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔پی ٹی آئی کی امتیاز نسیم،صبیحہ صدیق اور کوثر تقدیس گیلانی جبکہ پی پی اور مسلم لیگ ن کی نبیلہ ایوب اور نثارا عباسی بلا مقابلہ رکن اسمبلی منتخب ہوئیں۔
واپس کریں