بھارتی حکومت کا حریت پسند کشمیری قیدیوں کو سرینگر سے ہریانہ جیل منتقل کرنے کا حکم
No image سرینگر ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے سرینگر کی جیل میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت قید 16کشمیریوں کو ہریانہ کی جیل میں منتقل کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے۔بھارتی حکومت کی یہ پالیسی ہے کہ آزادی اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے مزاحمت کرنے والے کشمیریوں کو زیادہ سے زیادہ سزایاب کیا جائے ۔بھارتی حکومت کشمیری قیدیوں کو مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں قید کرنے کے بجائے بھارت کی دور دراز کی جیلوں میں قید کرتی ہے تا کہ ان کشمیری قیدیوں کے گھر والوں کو ان سے رابطے کے لئے بھاری رقوم خرچ کرنا پڑے۔ بھارت کے خلاف سیاسی مزاحمت کرنے کے الزامات میں قید کشمیری قیدیوں کے گھر والوں کو ان سے ملاقات کے لئے اپنی جائیدادیں فروخت کرنا پڑتی ہیں اور دھار لینا پڑتا ہے۔
واپس کریں