شیخ رشید کے امیدوار جاوید بٹ کو جتوانے کے لئے ' واسا' میں بھرتی کئے گئے نوجوانوں کو نوکری سے نکال دیاگیا،متاثرین کا مظاہرہ
No image راولپنڈی ۔ آزاد کشمیر اسمبلی میں مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقہ ایل اے 43ویلی4 سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے امیدوار جاوید بٹ کو الیکشن میں کامیاب کرانے کے لئے متعدد ووٹروں کو '' واسا'' میں ملازمتیں دی گئیں تاہم الیکشن ختم ہونے کے بعد ان سب کو بغیر تنخواہ ادا کئے نوکریوں سے برخاست کر دیا گیا۔ان افراد کو چند ہفتے کے لے عارضی ملازمت پہ لگاتے ہوئے ان سے وعدہ کیا گیا تھا کہ انہیں مستقل کر دیا جائے گا۔نوکری سے برخاست کرنے والے ویلی 4راولپنڈی شہر کے ان ووٹروں نے گزشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کو وعدے کے مطابق نوکری پر لگایا جائے اور ان کی ایک ماہ کی تنخواہ بھی ادا کی جائے۔شیخ رشید کے امیدوار جاوید بٹ کو کامیاب کرانے کے لئے کشمیر کالونی اکال گڑھ محلہ ، باغ سرداراں اور ڈالڈہ سرائے کے ووٹروں کو '' واسا'' میں ملازمت دی گئی اور اب ان کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس حلقے سے شیخ رشید کے امیدوار ایک بڑے تاجر جاوید بٹ نے کامیابی حاصل کی۔
واپس کریں