جدوجہد چند سیٹوں کی ہار جیت کے لئے نہیں، آئین شکنوں کی غلامی سے نجات کے لئے ہے، نواز شریف
No image لندن۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ PMLNکی 5 لاکھ ووٹوں سے 6 سیٹیں اور PTIکی 6 لاکھ ووٹوں سے 26 سیٹیں،PTI کی ایسی فتح پر کون یقین کرے گا؟ آزاد کشمیر اور سیالکوٹ کے نتائج جس طرح حاصل کئے گئے اس کا تذکرہ اِن انتخابات کے دنوں سے پہلے ہی منظر عام پر آنا شروع ہو گیا تھا، باقی آنے والے دنوں میں اور بے نقاب ہو گا۔
نواز شریف نے اپنے ٹوئٹ بیان میں کہا کہ یہ جدوجہدمحض چند سیٹوں کی ہار جیت کے لئے نہیں بلکہ آئین شکنوں کی غلامی سے نجات کے لئیے ہے اور اپنی عزتِ نفس پر سمجھوتہ کئے بغیر تاریخ کی درست سمت میں کھڑے نظر آنے کے لئے ہے۔ مسلم لیگ ن اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کی چکی میں پستے عوام، آٹا، چینی، گھی اور دواں کے لئے ٹھوکریں کھاتے لوگ، PTI سے نجات کے لئے گلی گلی دہائی دیتی خلقِ خدا، مسلم لیگ ن کے پر جوش تاریخی جلسوں کے مقابلے میں حکومتی سربراہوں کا جلسوں میں خالی کرسیوں سے خطاب ہوتا ہے۔
واپس کریں