آزاد کشمیر میں 13یں ترمیم کے بعد وزراء کی تعداد اور سنیئر موسٹ منسٹر کا عہدہ
No image مظفر آباد ( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے بعد نئے وزیر اعظم کا تقرر بھی ہو چکا ہے اور نئے وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے آزاد کشمیر کے 13وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا ہے۔اگلے مرحلے میں وزیر اعظم نے اپنی کابینہ اور ایڈوائیزراور معاون خصوصی کا تقرر کرنا ہے۔آزاد کشمیر کے آئین کے تحت،13ویں ترمیم کے بعد اسمبلی کے کل ارکان کی تعداد کے30فیصد کی تعداد میں ہی وزیر متعین کئے جا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ وزیر اعظم آزاد کشمیر 2افراد کو حکومت کا ایڈوائیزر اور سپیشل اسسٹنٹ مقرر کر سکتا ہے۔اس کے علاوہ وزیر اعظم کو ارکان اسمبلی میں سے پانچ ارکان کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر سکتے ہیں۔
وزیر اعظم بننے کے ایک امیدوار سردار الیاس تنویر کو وزیر اعظم کا موسٹ سینئر منسٹر مقرر کیا گیا ہے۔آئین کے مطابق موسٹ سنیئر منسٹر ، وزیر اعظم کی طرف سے متعین کردہ اور وزیر اعظم کی طرف سے تفویض کردہ امور سرانجام دے گا۔وزیر اعظم جسمانی معذوری یا بیماری کی وجہ سے کام نہ کر سکے، تو موسٹ سینئر منسٹر وزیر اعظم کے فرائض سرانجام دے گا،جب تک کہ وزیر اعظم واپس اپنا کام سنبھال لے۔وزیر اعظم کی اچانک وفات یا عہدہ خالی ہونے پر وزیر اعظم کے اختیارات استعمال کرے گا۔ اچانک وفات یا عہدہ خالی ہونے پر وزیر اعظم کے اختیارات استعمال کرے گا اور اگر اسمبلی ان سیشن ہو تو نئے وزیر اعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
واپس کریں