عمران خان بھارتی ناجائز اقدام میں برابر کا شریک،پاکستان میں عوامی حکمرانی ہوتی تو بھارت کو کبھی ایسی جرات نہ ہوتی،مولانافضل الرحمان
No image اسلام آباد ۔ سینئر سیاستدان و مذہبی رہنما مولانا فضل الرحمان نے 5اگست2021کو ' کشمیر ڈے' کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے اس ناجائز اقدام میں عمران خان برابر کا شریک ہے ۔عمران خان نے کشمیری فروشی کے ہمارے دعوں پہ مہر ثبت کر دی ہے۔کٹھ پتلی حکومت کی وجہ سے بھارت کو کشمیریوں پر اس ظلم کی جرات پیدا ہوئی ۔پاکستان میں عوام کی حکمرانی ہوتی تو کبھی بھارت کو یہ جرات نہ ہوتی ۔
مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک ٹوئٹ بیان میں کہا کہمقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنیکا بھارتی اقدام بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارت کا یہ اقدام غیر قانونی اورغیر انسانی ہے۔کشمیریوں کی عشروں پر محیط قربانی اورخون کو یوں رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کوعالمی برادری کی قراردادوں کااحترام کرنا چاہئے،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک کو بھارت اپنے غیر آئینی اقدام سے نہیں دباسکتا،نااہل نیازی سرکارکی نااہلی سے بھارت کو اس غیرمنصفانہ اقدام پر حوصلہ ملا۔جییوآئی کشمیریوں کی حق خود ارادیت کو ختم کرنے کی ہر سازش کی مذمت کرتی ہے۔
واپس کریں