دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہمارا دفاع کرنے والے پاک فوج کے جوان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔وزیر اعظم آزاد کشمیرکا کیل میں جلسے سے خطاب
No image کیل۔ وزیراعظم آزادکشمیر وصدر مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر خان نے کہاہے کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے غیور عوام نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ قربانیاں دیں مگرگھر نہیں چھوڑے، لائن آف کنٹرول پر سخت ترین موسمی حالات کا مقابلہ کرکہ ہمارے دفاع میں دن رات ایک کرنے والے پاک فوج کے جوان ہمارے ماتھے کاجھومر ہیں۔بزدل مودی یہ سمجھتاہے کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے لوگوں کو نشانہ بناکر انہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت اور پاک فوج کو چھوڑ کر پیچھے ہٹ جاہیں گئے تویہ اس کی خام خیالی ہے۔ اگر اس نے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے قدم اٹھایاتو آرمی چیف سے لیکر سپاہی تک کو یقین دلاتاہوں کہ وادی نیلم سمیت آزادکشمیر کے عوام اس کااور بزدل ہندوستانی فوج کاوہ حشر کرینگے کہ یاد رکھے گا۔ نیلم ویلی کے اندر آزادکشمیر حکومت نے اربوں روپے کے منصوبے اپنے بجٹ سے دیئے۔ یہاں چار سال میں آنیوالی تبدیلی کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔

وہ کیل کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ جلسہ عام سے سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر، وزیر جنگلات سردار میر اکبرودیگر نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر گرلز انٹر کالج کو ڈگری کالج بنانے کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر نے کہاکہ نیلم کے عوام میاں محمد نوازشریف، شہباز شریف، مریم نواز کے نظریے پرعمل پیرا ہوکر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کیساتھ کھڑے ہیں۔ پجاکستان میں پی ٹی آئی نے غریب عوام کی امیدوں کاخون کیا۔ پاکستان میں افراتفری پھیلائی۔ پاکستان بچانا ہے تو مسلم لیگ ن کاساتھ دینا ہوگا۔ آزادکشمیر میں کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ حکومت بناہیں گئے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کابینہ میں نیلم کی بھرپور نمائندگی کی جس کاثبوت آج اربوں روپے کے پراجیکٹ نیلم میں لگ رہے ہیں۔ پاکستان میں مستقبل مسلم لیگ ن کا ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر کیل جلسہ کے بعد تابٹ کے لیے روانہ ہوئے تو رات کی تاریکی اور شدید سردی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کااستقبال کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر اورسپیکر کاقافلہ جب کیل سے تابٹ کیلئے روانہ ہواتو شروگی، قتل ڈھارہ، پھول ڈھیری، جمگر کیمپ / ڈھکی چکناڑ،جندری سیری، ڈوگا، مرکزجناوی، پھولاوہی، مرناٹ، سہوناڑ، سرداری،شنڈاس، ہلمت مرکز، نیکرون، کریم آباد، تابٹ تک مختلف جگہوں پر لیگی کارکنان کاجم غفیر وزیراعظم آزادکشمیر، سپیکر قانون سازاسمبلی سمیت وزرا کا شاندار، پرجوش استقبال میں وادی نعروں، ترانوں سے گونج اٹھی، کارکنوں نے اپنے محبوب قائدین پرگلپاشی کی اورجوآیاں نو ں کہتے رہے۔ اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہاکہ میاں محمد نوازشریف کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہماراترقیاتی بجٹ دوگناکیا اور ہمیں بھرپور وسائل فراہم کیئے ہم نے بجٹ ترجیحات کے مطابق خرچ کیا۔ تعمیروترقی اور میرٹ کی بحالی میں ن لیگ کے کارکنوں نے بھی قربانیاں دیں۔ ہم بھی اگر چاہتے تو اپنے کارکنوں کو حق داروں کو حق مار کر حصہ دیے سکتے تھے مگر ہم نے فیصلہ کیاکہ ہم نے میرٹ کانظام لانا ہے نیلم میں دیئے گئے منصوبہ جات کا تقابلی جائزہ ماضی کے70 سال سے کریں۔
واپس کریں