سماہنی میں کنٹرول لائین پہ ہندوستانی فوج کا مارٹر گولہ برآمد
No image سماہنی( بدر الاسلام جعفری )آزاد کشمیر میںلائن آف کنٹرول سماہنی سیکڑ چوکی نالہ میں بہہ کر آنے والے ہندوستانی ساختہ 81 ایم ایم مارٹر گولہ کو محکمہ شہری دفاع سماہنی کے اہلکاروں نے ناکارہ بنا دیا۔ بلائنڈ مارٹر گولے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ پولیس اور محکمہ شہری دفاع کے اہلکاران موقع پر پہنچ گئے۔ بم ڈسپوزل عملہ کے کمانڈر گل شیر اور بی ڈی ٹیکنیشن عارف حسین نے مارٹر گولہ کو ناکارہ بنا دیا۔ اس سے قبل بھی سیز فائر لائن پر گولہ باری کے دوران درجنوں بلائینڈ بمبوں کو محکمہ شہری دفاع نے ناکارہ بنایا گیا اور شہری آبادی کو تباہی سے بچا لیا ۔چوکی ندی میں ہندوستانی ساختہ مارٹر بم کو ناکارہ بنانے کے بعد کمانڈر گل شیر نے بتایا کہ یہ 81 ایم ایم روشنی مارٹر گولہ ہے جو پانی میں بہہ کر آیا ہے بلائیڈ گولہ بارے اطلاع ملتے ہی اس کو موقع پر ناکارہ بنا دیا گیا ہے ادھر سیز فائر لائن سماہنی میں متعدد واقعات میں شہری آبادی میں مائن کی زد میں آکر شہری زخمی ہو چکے ہیں۔
واپس کریں