ہندوستانی وزیر خارجہ جے شنکر کا مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق کھلے جھوٹ پر مبنی بیان
No image اسلام آباد (کشیر رپورٹ) ہندوستان کے وزیر خارجہ جے شنکر نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے بارے میں کھلے جھوٹ پر مبنی ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے دعوی کیا کہ ''گزشتہ دو سال کے دوران جموں وکشمیر میں حقیقی جمہورتی،ترقی اور اچھی حکمرانی دیکھی ہے اور اس سے ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کو مضبوط کیا گیا''۔
جبکہ یہ حقیقت دنیا کے تمام ملکوں پہ عیاں ہے کہ ہندوستان دس لاکھ فوج کی مدد سے کشمیریوں کے خلاف فوجی آپریشنز،گرفتاریوں ،جبر و ظلم کا ہر حربہ مسلسل استعمال کر رہا ہے۔دوسری طرف ہندوستان نے سلامتی کونسل کی صدارت بھی سنبھال لی ہے۔یہ پاکستان انتظامیہ کی خارجہ پالیسی کے ناقص تر ہونے کا ایک ثبوت بھی ہے کہ ہندوستان مقبوضہ جموں وکشمیر سے متعلق دنیا کے سامنے ڈھٹائی کے ساتھ غلط بیانی کررہا ہے اور پاکستان انتظامیہ اپنی بری ،قابل مواخذہ ناقص پالیس، بے عملی کی وجہ سے حق و صداقت پر مبنی کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر عالمی حمایت حاصل ہونا تو دور ِ، اس معاملے پر خود بھی سرگرم نظر نہیں آتی۔
ہندوستانی وزیر خارجہ نے '#NewJammuKashmir' کے ساتھ اپنے ٹوئٹ بیان میں کہا کہ ''جموں و کشمیر نے گزشتہ دو سالوں میں حقیقی جمہوریت ، ترقی اور اچھی حکمرانی دیکھی ہے جس کے نتیجے میں ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کو "بے حد" مضبوط کیا گیا''۔
واپس کریں